خان یونس، غزہ: آئی ڈی ایف کے مطابق منگل کو اسرائیلی افواج نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کو گھیرے میں لے لیا ہے ہے۔ خان یونس فلسطینی علاقے کا دوسرا بڑا شہری علاقہ ہے۔ خان یونس نے حالیہ دنوں میں شدید لڑائی دیکھی ہے۔ طبی امدادی گروپ فلسطینی ہلال احمر نے خان یونس میں جاری اسرائیلی جارحیت میں درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے۔ مہلوکین میں بے گھر خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حملوں میں کئی گھر اور دیگر عمارتیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔ غزہ میں حماس کی وزارت صحت کے مطابق خان یونس میں جاری اسرائیلی جارحیت میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 25,490 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 195 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 354 زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ملبے میں کئی لاشوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
طبی امدادی گروپ فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے العمل اسپتال اور ہلال احمر کے ایمبولینس ہیڈ کوارٹر کے آس پاس کے علاقے پر حملہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے منگل کو کہا کہ فلسطینی ہلال احمر امدادی گروپ کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہر خان یونس میں ان کے ایمبولینس ہیڈ کوارٹر کو اسرائیلی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے میں شدید لڑائی کے دوران ایمبولینسوں کو امداد فراہم کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ، "اسرائیلی فورسز نے مبینہ طور پر العمل اسپتال اور ایمبولینس ہیڈ کوارٹر کے آس پاس کے علاقوں پر حملہ کیا ہے۔ ڈوجارک کے مطابق، علاقے میں شدید لڑائی جاری تھی، اس لیے پناہ لینے والے مریض اور بے گھر لوگ وہاں سے نہیں نکل سکے۔