غزہ: حماس تحریک کے ایک سینئر سیاسی عہدیدار نے کہا کہ حماس اپنے مطالبات پر قائم ہے۔ خاص طور پر غزہ میں جنگ کے مستقل خاتمے کے مطالبے پر قائم ہے۔ اسرائیل کے ساتھ ایک ایسے وقت میں اب بھی وسیع خلا موجود ہے جب مذاکرات کار جنگ بندی کے لیے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اسرائیل اور حماس کے سخت موقف کی وجہ سے مذاکرات رک گئے۔
العربیہ کے مطابق عرب مذاکرات کار آج ملاقات کر رہے ہیں اور اس سے پہلے کی بات چیت سے کہیں زیادہ مختصر جنگ بندی پر زور دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس میں رمضان کے آغاز میں لڑائی میں دو دن کے وقفے کی بھی بات کی جائے گی۔ حماس کے ایک سینئر عہدیدار حسام بدران نے امریکی وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے خبردار کیا کہ مغربی کنارے اور القدس میں بدامنی بڑھے گی اور اس بات پر زور دیا کہ ان کی تحریک مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مذاکرات کے خاتمے کا اعلان نہیں کیا۔ ہم اس جنگ کو روکنے کے لیے سب سے زیادہ خواہشمند فریق ہیں۔
حسام بدران جو دوحہ میں حماس کے دفاتر میں خطاب کر رہے تھے نے حماس کی شرائط بیان کیں۔ ان شرائط میں ایک مستقل جنگ بندی، شمالی غزہ میں بے گھر ہونے والے شہریوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت، تمام کراسنگ سے مناسب امداد کی فراہمی، غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ، غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور فوج کا انخلا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ میں صرف اسرائیلی بمباری سے ہی نہیں بھوک سے بھی دم توڑ رہے ہیں فلسطینی بچے