اردو

urdu

ETV Bharat / international

دوحہ میں لوسیل کے قبرستان میں اسماعیل ہنیہ کو سپرد خاک کیا گیا - Funeral for Ismail Haniyeh in Doha - FUNERAL FOR ISMAIL HANIYEH IN DOHA

حماس کے مقتول رہنما اسماعیل ہنیہ کی دوحہ کی امام محمد بن عبد الوہاب مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سینکڑوں سوگواروں نے شرکت کی۔ اس کے بعد لوسیل کے ایک قبرستان میں انھیں سپرد خاک کیا گیا۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ دوحہ میں ادا کی جا رہی ہے
حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ دوحہ میں ادا کی جا رہی ہے (Photo: AP)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 2, 2024, 3:05 PM IST

Updated : Aug 2, 2024, 3:16 PM IST

دوحہ:حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی تدفین قطر کے دوحہ میں ہوئی۔ قطری دارالحکومت کے شمال میں واقع لوسیل میں فلسطینی گروپ کے سیاسی سربراہ کی تدفین سے قبل دوحہ کی امام محمد بن عبد الوہاب مسجد میں جمعہ کے روز ہزاروں سوگواروں نے نماز جنازہ ادا کی۔

ترکی، لبنان، یمن، پاکستان، ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت کئی مسلم ممالک میں یادگاری تقریبات منعقد کی گئیں۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ سے قبل دوحہ کی امام محمد بن عبد الوہاب مسجد میں لوگوں کا ہجوم پہنچا۔ اس مسجد کو قطر اسٹیٹ گرینڈ مسجد بھی کہا جاتا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے اپنے والد شیخ حمد بن خلیفہ کے ساتھ اسماعیل ہنیہ کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق، امیر قطر نےاسماعیل ہنیہ اور ان کے ساتھی وسیم ابو شعبان کی میت پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ترک وزیر خارجہ بھی دوحہ پہنچے جہاں انہوں نے حماس رہنما خالد معشل سے تعزیت بھی کی۔

قطری دارالحکومت میں مسجد کے باہرجائے وقوعہ پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے جہاں حاضرین کی تلاشی بھی لی گئی اور سبھی کو فون لانے سے منع کیا گیا تھا۔

نماز جنازہ میں درجنوں ریاستی معززین نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد ہنیہ کی جسد خاکی کو دوحہ کے شمال میں لوسیل کے ایک قبرستان لایا گیا ، جہاں انھیں سپرد خاک کیا گیا۔

الفتح کا ایک سینئر وفد بھی دوحہ میں اسماعیل ہنیہ کے جنازے میں شرکت کے لیے پہنچا، جس میں تحریک کے نمبر دو رہنما محمود العلول بھی شامل ہیں۔ یہ اس سیاسی قتل کی فلسطینیوں کی طرف سے وسیع پیمانے پر مذمت کے تناظر میں ہے۔

بدھ کے روز ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا۔ ایران نے اسرائیل پر قتل کی سازش کا الزام لگایا ہے۔ جمعرات کو ایران میں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھائی تھی۔ اس کے بعد اسماعیل ہنیہ کی جسد خاکی کو قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ کر دیا گیا تھا۔

Last Updated : Aug 2, 2024, 3:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details