اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان میں منکی پاکس کے پانچویں کیس کی تصدیق - mpox case in Pakistan - MPOX CASE IN PAKISTAN

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت قاسم علی شاہ نے ایک بیان میں منکی پاکس کے پانچویں کیس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مریض حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا ہے۔

پاکستان میں منکی پاکس کے پانچویں کیس کی تصدیق
پاکستان میں منکی پاکس کے پانچویں کیس کی تصدیق (ani)

By ANI

Published : Sep 12, 2024, 10:27 AM IST

خیبر پختونخواہ (پاکستان):پاکستان نے پشاور میں ایم پوکس وائرس کے اپنے پانچویں کیس کی تصدیق کر دی ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت قاسم علی شاہ نے بدھ کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا "ایک 33 سالہ مریض میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے جو سات ستمبر کو ایک خلیجی ملک سے پاکستان واپس آیا ہے۔ یہ ایم پاکس کا پانچواں کیس ہے۔"

قاسم علی شاہ کے مطابق خلیجی ملک سے واپس آنے کے بعد مریض پھر پشاور چلا گیا اور ایک ہوٹل میں ٹھہرا۔ شاہ نے مزید کہا کہ اس کے بعد، وہ علاج کے لیے ایک نجی کلینک بھی گیا۔ شاہ نے کہا کہ "مریض کو اس کے گھر پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ وہ سعودی عرب سے آنے کے بعد کسی رشتہ دار سے نہیں ملے۔ نیز پاکستان میں رہتے ہوئے ان کا کسی اور سے رابطہ نہیں تھا۔'

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) مریض کی حالت کی نگرانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "مریض کی علامات میں بہتری آ رہی ہے؛ اس کے خاندان کے افراد کو انفیکشن کے پھیلاؤ سے آگاہ کر دیا گیا ہے،" شاہ نے کہا، "یہ شرم کی بات ہے کہ ایم پی اوکس کا مریض بغیر اسکریننگ کے سب سے بڑے ہوائی اڈے سے چلا گیا۔" "ایسے بہت سے مریض ہوں گے جو ہر روز اسلام آباد ایئرپورٹ سے نکل کر ملک میں کہیں اور چلے جاتے ہیں۔"

انہوں نے وفاقی حکومت سے اسکریننگ کو بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ اب تک 66,000 سے زیادہ لوگوں کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔ شاہ نے بتایا کہ "17 مشتبہ مریضوں میں پانچ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔" پاکستان میں ایم پی اوکس کے چوتھے کیس کی تصدیق یکم ستمبر کو پشاور میں بھی ہوئی۔ پہلے تین کیسز کی شناخت پشاور ایئرپورٹ پر ہوئی تھی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے حال ہی میں ایم پاکس کے پھیلاؤ کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا۔ تاہم، ڈبلیو ایچ او نے واضح کیا کہ موجودہ M-Pox کے پھیلاؤ کا COVID-19 سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ اس وائرس اور اس پر قابو پانے کے طریقوں کے بارے میں پہلے سے ہی کافی جانکاری موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم پاکس بیماری کیا ہے؟ 30 جون تک بھارت میں 27 کیس رپورٹ ہوئے ہیں

منکی پاکس انفیکشن کے تعلق سے الرٹ جاری، گیا ایئر پورٹ پر میڈیکل ٹیم تعینات

کیا ایم پاکس کورونا کی طرح بڑا مسئلہ بنے گا! بھارت میں نئے وائرس کی تصدیق، جانیے احتیاطی تدابیر

ABOUT THE AUTHOR

...view details