دبئی: متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا۔ دبئی کی شہزادی نے طلاق کی وجہ اپنے سابق شوہر کی بے وفائی قرار دیا ہے۔ شہزادی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اور اسٹوری کے ذریعے خود کو سابقہ اہلیہ قرار دیا ہے۔
شہزادی شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام پر لکھا، "پیارے شوہر - جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں یہاں طلاق کا اعلان کرتی ہوں۔ میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں۔ اپنا خیال رکھنا۔ آپ کی سابقہ بیوی۔"
شیخہ مہرا دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہیں، جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر اور وزیر اعظم بھی ہیں۔ دونوں نے مئی 2023 میں شادی کی تھی اور ایک سال بعد دونوں نے بیٹی کو جنم دیا۔ دبئی کی شہزادی کا یہ اعلان ان کی بیٹی کی پیدائش کے صرف دو ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ اس اعلان کے چند منٹ بعد دبئی کی شہزادی کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔