اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ: ڈیموکریٹ راشدہ طلیب دوبارہ انتخاب جیت گئیں - RASHIDA TLAIB WON

ڈیموکریٹ راشدہ طلیب نے مشی گن کے 12 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ میں امریکی ایوان میں دوبارہ انتخاب جیت لیا۔

راشدہ طلیب
راشدہ طلیب (AP File Photo)

By AP (Associated Press)

Published : Nov 6, 2024, 8:08 PM IST

واشنگٹن: ڈیموکریٹک نمائندہ راشدہ طلیب نے منگل کو مشی گن کی نمائندگی کرنے والی امریکی ایوان کی نشست پر دوبارہ انتخاب جیت لیا۔ کانگریس میں واحد فلسطینی امریکی، طلیب امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد اور غزہ، مغربی کنارے اور امریکہ میں فلسطینی عوام کے لیے ایک سرکردہ آواز رہی ہیں۔ راشدہ طلیب کی گزشتہ سال ایوان نے اس بیان بازی پر سرزنش کی تھی جو انھوں نے حماس کے اکتوبر میں کئے گئے مہلک حملے کے بعد استعمال کی تھی۔ راشدہ طلیب نے ڈیئربورن اور ڈیٹرائٹ میں مضبوط ڈیموکریٹک ضلع کی نمائندگی کرنے کے لیے ریپبلکن جیمز ہوپر کو شکست دی۔

طلیب کا خاندان مغربی کنارے میں ہے۔ طلیب کو شدید سرزنش کا سامنا تب کرنا پڑا جب وہ سات کتوبر کے اسرائیل پر حماس کے حملے کی فوری مذمت کرنے میں ناکام رہیں۔ حالانکہ تمام ڈیموکریٹس ابتدائی طور پر طلیب کے ساتھ کھڑے ہوئے اور اس کے خلاف پہلی سنسر قرارداد کو شکست دینے میں ان کی مدد کی۔ لیکن اس کے بعد سے، ان کے بہت سے ساتھی، جن میں ممتاز یہودی اراکین بھی شامل ہیں، جنگ کے بارے میں ان کے بیانات سے اختلاف کرنے لگے۔ راشدہ طلیب نے کثرت سے اس نعرے کا استعمال کیا ہے جس میں وسیع پیمانے پر اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایوان میں مزمتی قرارداد کے دوران طلیب نے اپنے موقف کا دفاع کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ وہ خاموش نہیں رہیں گی۔ انھوں نے کہا تھا کہ، میں آپ کو اپنے الفاظ کو مسخ کرنے نہیں دوں گی۔" انہوں نے مزید کہا کہ یہودی ریاست پر ان کی تنقید کا رخ ہمیشہ اس کی حکومت اور وزیراعظم نتن یاہو کی قیادت کی طرف رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details