واشنگٹن: نیٹو کے سکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا کہ مضبوط نیٹو کے لیے دفاعی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔ اسٹولٹن برگ نے دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن اور ایوان نمائندگان کے اقلیتی رہنما حکیم جیفریز سے ملاقات میں کہا کہ ایک مضبوط نیٹو امریکہ کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ نیٹو امریکہ کو دیگر تمام عالمی طاقتوں کے مقابلے میں اتحادیوں کا زیادہ جامع نیٹ ورک فراہم کرتا ہے، اسٹولٹن برگ نے کہا کہ دفاعی سرمایہ کاری میں اضافہ کرکے اتحاد کی طاقت کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے لیے امریکی حمایت، اس ملک کی بقا اور یورپ کے استحکام کے تحفظ کے لیے "کلیدی اہمیت " کی حامل ہے۔
بات چیت کے ایک حصے کے طور پر، اسٹولٹن برگ نے نیٹو کی پارلیمانی اسمبلی کے شریک چیئرمینوں اور امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ اسٹولٹن برگ اور ہاؤس اسپیکر جانسن کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے روسی صدر ولا دیمر پوتن کو یوکیرین جنگ میں جیت نہ سکنے کا دو ٹوک پیغام دینے کی اہمیت پر غور کیا ہے۔ چین کے خطرات اور چیلنجز میں اضافے پر غور کرتے ہوئے نیٹو میں باہمی اتحاد کو بڑھنے والی عالمی رقابت کے بر خلاف زیادہ مضبوطی دلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
- نیٹو کی فوجی مشقیں روس کے لئے خطرہ ہیں