غزہ: شمالی اور جنوبی غزہ میں اسرائیل کی زمینی اور فضائی کارروائی کے چلتے اقوام متحدہ کے اداروں نے شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کی ترسیل کو روک دیا ہے۔ ایسے میں مصر کے بعد امریکہ اور کینیڈا نے شمالی غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے ایئر ڈراپس کا سہارا لینے کی بات کہی ہے۔ امریکی نیوز سائٹ ایکشئس کی رپورٹوں کے مطابق، امریکہ غزہ کی پٹی میں طیاروں سے امداد گرانے ( ایئر ڈراپس) سے متعلق غور کر رہا ہے۔
کینیڈا کا کہنا ہے کہ وہ بھی غزہ کی پٹی کو جلد از جلد امداد پہنچانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ کینیڈا کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر احمد حسین نے بدھ کو کہا کہ کینیڈا جلد از جلد غزہ کی پٹی میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردن جیسے ہم خیال ممالک کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے کینیڈا غزہ میں ایئر ڈراپس کا سہارا لے سکتا ہے۔
حسین نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ غزہ میں امداد کی سخت ضرورت ہے لیکن ٹرکوں سے امداد کی فراہمی اب ایک سست عمل بن چکا ہے۔
انہوں نے یہ تبصرے رفح بارڈر کراسنگ کے دورے کے بعد کیے۔ یہ علاقہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے یا باہر جانے کا واحد راستہ ہے۔
کینیڈا نے تنازعہ کے آغاز کے بعد سے محصور علاقے کے لیے 100 ملین کینیڈین یعنی 74 ملین امریکی ڈالر امداد کے لیے مختص کیے ہیں جس میں جنوری میں کیے پہنچائی گئی 40 ملین کینیڈین یعنی 30 ملین امریکی ڈالر کی امداد بھی شامل ہے۔
- کیا ایئر ڈراپس حقیقی متبادل ہے؟