پشاور: پاکستان کے شہر کوئٹہ میں بم دھماکے کی خبر سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر زوردار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں تقریباً 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی 46 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس اور اس اسکواڈ نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے اسٹیشن کے بکنگ آفس میں ٹرین کے پلیٹ فارم پر پہنچنے سے قبل ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعفر ایکسپریس کو صبح 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان میں بم دھماکوں کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔