اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت شیخ حسینہ اور ان کی بہن کو گرفتار کرکے بنگلہ دیش بھیجے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بنگلہ دیش - BANGLADESH COUP SHEIKH HASINA - BANGLADESH COUP SHEIKH HASINA

بنگلہ دیش سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے صدر ایم محبوب الدین خاکون نے ایس سی بی اے آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ان کی بہن شیخ ریحانہ کو گرفتار کرکے بنگلہ دیش واپس بھیجے۔

BANGLADESH COUP SHEIKH HASINA
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بنگلہ دیش (Photo: AFP)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 10:20 AM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے صدر ایم محبوب الدین خاکون نے بھارت پر زور دیا کہ وہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ان کی بہن شیخ ریحانہ کو گرفتار کرے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے بھارتی حکومت سے شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجنے کو کہا ہے۔

ایس سی بی اے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں خاکون نے کہا کہ ہم ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ مثبت تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ شیخ حسینہ اور شیخ ریحنا کو گرفتار کر کے بنگلہ دیش واپس بھیج دیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش میں ہونے والی کئی اموات کا ذمہ دار حسینہ کو ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش میں کئی لوگوں کو قتل کیا ہے۔ کانفرنس میں بی این پی کے حامی وکلاء بھی موجود تھے۔

ڈھاکہ ٹریبیون نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ خاکون جو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے جوائنٹ جنرل سیکریٹری بھی ہیں۔ اپنی پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ملک میں نافذ ایمرجنسی کے اعلان کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیوں اور کرپشن میں ملوث سپریم کورٹ کے ججوں سے ایک ہفتے میں مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے ریاستی لاء افسران کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔ ان میں اٹارنی جنرل اے ایم امین الدین، اور انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) اور نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) کے سربراہان اور اہلکار شامل ہیں، کیونکہ ان کا تقرر حسینہ کی قیادت میں کیا گیا تھا۔ مزید برآں خاکون نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details