بنگلہ دیش: بریگیڈیئر جنرل (معطل) عبداللہ الامان اعظمی اور سپریم کورٹ کے وکیل احمد بن قاسم ارمان کو آٹھ سال کی قید کے بعد رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، وہ منگل کو علی الصبح اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ دریں اثنا، بنگلہ دیش جماعت اسلامی نے اپنے تصدیق شدہ فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے ان کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔
واضعے رہے کہ عبداللہ الامان اعظمی بنگلہ دیشی فوج کے سابق افسر اور بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے سابق امیر، غلام اعظم کے بیٹے ہیں۔ وہ بنگلہ دیش میں جبری گمشدگی کا شکار تھے۔
6 اگست 2024 کو، انہیں آئینہ گھر (ڈی جی ایف آئی کی طرف سے چھپی ہوئی قیدی جگہ) سے رہا کیا گیا، آئینہ گھر دراصل خوف کا گڑھ ہے۔ وہاں حراست میں رکھے گئے اور رہا کیے جانے والے لوگ مشکل سے ہی اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ وہاں ان پر کیا گزری۔ یہ سیاسی قیدیوں کے لئے کسی جہنم سے کم نہیں ہے اور بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ سیاسی قیدیوں کو یہیں قید کرکے رکھواتی تھیں۔
غور طلب ہے کہ امان اعظمی اور سپریم کورٹ کے وکیل احمد بن کاشم ارمان کی رہائی کے صرف ایک دن بعد شیخ حسینہ کو استعفیٰ دینے اور ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا جو کہ بنگلہ دیشی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے۔