نئی دہلی:آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے حال ہی میں الزام لگایا کہ سابقہ جگن حکومت نے جانوروں کی چربی کے ساتھ ملاوٹ والے گھی کے استعمال کی اجازت دے کر ملک کے مشہور مندر کی مذہبی 'پاکیزگی' سے سمجھوتہ کیا۔
اس دوران سی ایم نائیڈو نے گجرات کی ایک لیبارٹری رپورٹ کا حوالہ دیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گھی میں مچھلی کے تیل، گائے اور سور کی چربی کے نمونے پائے گئے ہیں۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ تقریباً ہر گھر میں گھی کا استعمال کیا جاتا ہے اور لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ کیا ان کے کچن میں استعمال ہونے والا گھی اصلی ہے؟ کہیں اس میں بھی کوئی ملاوٹ تو نہیں ہے؟
بازار میں خالص گھی ملنا مشکل
اس میں کوئی شک نہیں کہ آج ملاوٹ کی وجہ سے بازار میں خالص گھی ملنا مشکل ہو گیا ہے۔ ایسے میں اگر آپ بھی گھی کا استعمال کرتے ہیں تو آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی طریقے بتانے جارہے ہیں، جن کی مدد سے آپ گھر بیٹھے بآسانی جان سکتے ہیں کہ آپ کے کچن میں موجود گھی میں ملاوٹ ہے یا نہیں۔
گھی کیسے چیک کی جائے؟