اردو

urdu

ETV Bharat / health

شادی کے بعد موٹاپا کیوں بڑھ جاتا ہے؟ - Weight Gain After Marriage

شادی کے بعد تقریباً تمام خواتین اور مردوں کے جسم میں بہت سی تبدیلیاں آتی ہیں۔ ان تبدیلیوں میں موٹاپا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ یہ مسئلہ مرد و خواتین دونوں میں ہوتا ہے لیکن خواتین کچھ زیادہ ہی متاثر ہوتی ہیں۔ آج ہم اس خبر کے ذریعے جانیں گے کہ شادی کے بعد موٹاپے کی وجوہات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ Best Ways To Reduce Fat After Marriage

شادی کے بعد پیٹ کی چربی بڑھنے کی وجہ؟
شادی کے بعد پیٹ کی چربی بڑھنے کی وجہ؟ (فوٹو: آئی اے این ایس)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 7:15 PM IST

Updated : May 20, 2024, 7:25 PM IST

حیدرآباد: شادی کے بعد مرد اور خواتین دونوں کی زندگی بدل جاتی ہے۔ ان دونوں کو اپنی زندگی میں بہت سی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ تبدیلیاں جسمانی اور ذہنی دونوں ہو سکتی ہیں۔ تاہم شادی کے بعد ہونے والی تبدیلیاں مردوں کے مقابلے خواتین کو زیادہ متاثر کرتی ہیں۔ خواتین کا وزن بہت تیزی سے بڑھنے لگتا ہے۔ شادی کے بعد جسم کی شکل پہلے جیسی نہیں رہتی۔ شادی کے بعد خواتین کا وزن بڑھنا ایک عام سی بات ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ تو آئیے آج اس خبر کے ذریعے آپ کو بتاتے ہیں کہ شادی کے بعد وزن بڑھنے کی کیا وجوہات ہیں اور اس سے کیسے چھٹکارا پا سکتے ہیں؟

  • شادی کے بعد وزن کیوں بڑھتا ہے؟

شادی کے بعد زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آتی ہیں۔ کھانے کی عادات بدل جاتی ہیں، جسمانی ورزش کم ہوجاتی ہے اور بعض اوقات تناؤ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ جسم میں ہارمونل تبدیلیاں بھی آتی ہیں۔ آج ہم انہیں وجوہات کو سمجھیں گے جن کی وجہ سے شادی کے بعد خواتین کا وزن عموماً بڑھ جاتا ہے۔

شادی کے بعد موٹاپے کی وجوہات (ای ٹی وی بھارت)
  • باقاعدگی سے سیکس

جنسی طور پر فعال رہنے سے آپ کے جسم پر بہت سے اثرات پڑ سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ سیکس آپ کے دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، تناؤ کو دور کرتا ہے، نیند کو بہتر بناتا ہے اور خون کی گردش میں اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق جنسی طور پر متحرک رہنا صحت مند طرز زندگی کو بھی فروغ دیتا ہے۔ تاہم، اس سے صحت کے فوائد کے برعکس بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ باقاعدگی سے جنسی تعلق آپ کو موٹا بھی بنا سکتا ہے۔ چونکہ اس سے اطمینان، خوشحالی اور بے فکری کا احساس بڑھتا ہے اور نتیجتاً یہی احساس انسان کو سستی اور موٹاپے تک لے جاتا ہے۔

  • سیکس اور وزن کے کنکشن کی حقیقت

دراصل سیکس براہ راست وزن بڑھانے کے لیے ذمہ دار نہیں ہے، بلکہ سیکس کرنے سے آپ کے جسم میں جنسی ہارمونز کا عدم توازن آپ کے جسمانی وزن کو متاثر کرتا ہے۔ تاہم، ہارمونز کا عدم توازن جنسی سرگرمیوں کے بغیر بھی ہو سکتا ہے۔ دراصل موٹاپا کسی ایک وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ یہ بہت سے عوامل پر منحصر ہے جیسے کھان پان، لائف اسٹائل، آپ کی بلوغت کی عمر، خواتین کی ماہواری اور حمل وغیرہ۔ یہ ڈی ایچ ای اے، ایسٹروجن اور پروجیسٹرون جیسے جنسی ہارمونز میں اتار چڑھاؤ ہے جو وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ اگر آپ میں ڈی ایچ ای اے (DHEA) ہارمون کی کمی ہے (جو مردوں اور عورتوں دونوں میں جنسی ہارمون کا ذریعہ ہے) تو آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے۔

ایسٹروجن اور پروجیسٹرون ہارمونز میں عدم استحکام کی وجہ سے بھی آپ کا وزن بھی بڑھ سکتا ہے۔ اپنے ہارمونز کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کروائیں کیونکہ اس سے آپ کو غیر متوقع وزن میں اضافے کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

پیٹ کی چربی کم کرنے کا طریقہ (ای ٹی وی بھارت)

شادی کے بعد وزن بڑھنے کی وجوہات...

  • غلط خوراک

بہت سے لوگ شادی کے بعد اپنی کھانے کی عادات میں تبدیلی محسوس کرتے ہیں۔ خصوصاً خواتین جب اپنے سسرال اور دیگر مقامات پر جاتی ہیں تو اپنے روزمرہ کے کھانے سے زیادہ باہر کا کھانے لگتی ہیں۔ آئے دن شادی بیاہ، عقیقہ کی تقریبات، رشتہ داروں کے یہاں دعوتیں اور ڈنر پارٹیوں کے کھانوں میں موجود اضافی کیلوریز جسم میں چربی کو بڑھاتی ہیں۔

  • ترجیحات تبدیلیاں

کچھ معاملات میں شادی کے بعد خواتین کی ترجیحات بدل جاتی ہیں۔ کیونکہ انہیں سسرال والوں کے مطابق کام کرنا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ گھر کے کاموں اور دفتری کاموں کی وجہ سے کئی بار ہم صحیح وقت پر کھانا نہیں کھا پاتے ہیں۔ یہ بھی موٹاپے کی ایک بنیادی وجہ ہے۔

  • حمل

بہت سی خواتین خاص طور پر بچے کو جنم دینے کے بعد اپنی فٹنس کا زیادہ خیال نہیں رکھتیں۔ یہ بھی وزن بڑھنے کی ایک اور بڑی وجہ ہے۔

حمل کے بعد فٹنس برقرار نہ رکھنا بھی موٹاپے کی ایک وجہ (ای ٹی وی بھارت)

شادی کے بعد پرفیکٹ وزن برقرار رکھنے کی تجاویز

کیا آپ شادی کے بعد پیٹ کی چربی کم کرنے کا سوچ رہے ہیں؟ اس کے لیے آپ ورزش کرنے کے ساتھ ساتھ ان تجاویز پر عمل کریں تو آپ آسانی سے وزن کم کر سکتے ہیں اور وہ فٹنس حاصل کر سکتے ہیں جو آپ شادی سے پہلے رکھتے تھے۔ آئیے دیکھتے ہیں..

  • پابندی سے ورزش

شادی کے بعد جسم کو فٹ رکھنے میں ورزش اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کارڈیو ورزش اور وزن اٹھانا آپ کے جسم کو فٹ رکھے گا۔

  • گرین ٹی

گرین ٹی آپ کے میٹابولزم کو بڑھاتی ہے۔ یہ آپ کے جسم میں چربی کو جمع ہونے سے بھی روکتی ہے.. یہ جسم میں ہائی کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

  • کھانا آہستہ آہستہ چبا کر کھائیں

آج کی مصروف زندگی میں کھانا چبائے بغیر جلدی کھا لیا جاتا ہے۔ حالانکہ کھایا ہوا کھانا آہستہ آہستہ چبایا جانا چاہیے۔ ایسا کرنے سے آپ کا وزن نہیں بڑھے گا۔

شادی کے بعد پرفیکٹ وزن برقرار رکھنے کی تجاویز (فوٹو: آئی اے این ایس)
  • ناشتہ اچھا کریں اور ڈنر ہلکا

بہت سے لوگ کام کے رش کی وجہ سے شادی کے بعد پورا ناشتہ نہیں کر پاتے۔ روزانہ ناشتہ کرنے سے وزن کم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ ناشتہ اچھا کریں اور ڈنر میں بھوک سے کم کھائیں۔ یہ کارگر طریقہ آپ کا وزن کم کرنے میں کافی مددگار ہوگا۔

اہم بات یہ ہے کہ ہماری کھانے کی عادتیں صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی بھی لاتی ہیں۔ اس لیے سب سے پہلے اپنے کھانے پینے کو منظم کریں اور اس کی عادت ڈالیں۔ کوشش کریں کہ اپنی روزمرہ کی خوراک میں ہری سبزیاں، پتوں والی سبزیاں، کھٹے پھل، کھیرا، جامن، زیتون کے تیل کا استعمال کریں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آپ شادی کے بعد بھی بالکل فٹ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قد کی بنیاد پر آپ کا وزن کتنا ہونا چاہیے، مکمل چارٹ دیکھیں

'روٹی ایک، فائدے انیک' شوگر کنٹرول سے لے کر بلڈ پریشر تک کئی بیماریوں میں دکھاتی ہے کرامات

Last Updated : May 20, 2024, 7:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details