حیدرآباد:یہ کہا جاتا ہے کہ تندرستیہزار نعمت ہے اور یہ بات بالکل صحیح بھی ہے۔ کیونکہ اگر آپ صحتیاب ہیں تو آپ زندگی کے مزے لے سکتے ہیں اور اگر آپ بیمار ہیں یا جسمانی طور پر کمزور ہیں تو آپ کھانے میں محدود غذا کا ہی استعمال کر سکتے ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم کو کون سی غذا کھانا چاہئے اور کونسا نہیں۔ ان غذاؤں میں سبزی بنانے کے لئے تیل یا گھی کس کا استعمال کیا جانا چاہئے یہ اہم بات ہے۔ باورچی خانے میں کئی طرح کا تیل رکھا ہوتا ہے گھی بھی ہوتا ہے مگر ہم کو کیا استعمال کرنا چاہئے یہ بات جاننا بہت ضروری ہے۔
گھی یا سرسوں کا تیل:
ہم ہندوستانی ذائقے کے شوقین کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ کھانے میں مختلف قسم کے تیل اور گھی استعمال کئے جاتے ہیں مگر ہم کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ہم کو کونسا گھی اور کونسا تیل کھانا چاہئے۔ بات اگر سرسوں کے تیل کی کیجائے تو یہ دیگر تیلوں سے اچھا سمجھا جاتا ہے اور اس سے بنے کھانوں کا ذائقہ بھی دیادہ اچھا ہوتا ہے۔
ایسے میں ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ کھانا پکاتے وقت سب سے بہتر گھی اور تیل کون سا ہے؟ کولیسٹرول، دل اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کھانے کی اشیاء کا استعمال بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں۔ اگرچہ گھی اور سرسوں کا تیل دونوں کھانے میں اچھے ہیں لیکن ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ سرسوں کا تیل زیادہ بہتر ہے۔
گھی اور سرسوں کا تیل کون سا بہتر ہے؟
عام طور پر ہر باورچی خانے میں کھانا پکانے کے لیے گھی اور تیل دونوں ہی استعمال ہوتے ہیں۔ جو لوگ سرسوں کے تیل کی اہمیت کے بارے میں جانتے ہیں وہ لوگ چاہیں صرف سبزی کھانے والے ہوں یا پھر نان وجیٹرین، سرسوں کے تیل میں کھانہ پکانا پسند کرتے ہیں۔ جب کہ گھی روٹی اور دال میں تڑکا ڈالنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ویسے دونوں کی اپنی خصوصیات ہیں۔ سرسوں کا تیل اور گھی دونوں صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ ماہرین نے ریفائنڈ آئل کے بجائے سرسوں کا تیل استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ سرسوں کا تیل کھانے سے سیچوریٹڈ چربی کم ہوتی ہے اور ذائقے کے حساب سے بھی سرسوں کا تیل زیادہ اچھا رہتا ہے۔