حیدرآباد:والدین اکثر اپنے بچوں کا قد عمر کے ساتھ نہ بڑھنے سے پریشان رہتے ہیں اور اس کے لیے وہ کئی طریقے اور نسخے بھی آزماتے ہیں۔ اس کے علاوہ والدین اپنے بچوں کا قد بڑھانے کے لیے بازار میں دستیاب مہنگے پاؤڈر اور سپلیمنٹس کو بھی ان کی خوراک میں شامل کرتے ہیں۔
تاہم بچوں کا قد بڑھانے کے لیے شروع سے ہی خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ بچپن میں ان کی خوراک پر توجہ دے کر ان کا قد بڑھایا جا سکتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ لمبی ہائٹ کے لیے بچوں کو صحت مند ماحول کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش بھی کرنی چاہیے۔
بچوں کا قد بڑھانے کے لیے انہیں روزانہ دودھ پلایا جانا چاہیے۔ دودھ میں موجود کیلشیم ہڈیوں کی نشوونما میں مددگار ہے۔ دودھ باقاعدگی سے پینے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور قد بھی تیزی سے بڑھتا ہے۔
اچھے قد کے لیے بچوں کو سویا بین، انڈا، مچھلی اور دودھ کی مصنوعات کھلایا جانا چایئے۔ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اور قد بڑھانے میں مددگار بھی ہوتے ہیں۔ انڈوں میں وٹامن بی 12 پایا جاتا ہے جو بچوں کا قد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
پھل اور سبز سبزیاں بھی قد بڑھانے میں معاون ہیں: