بنگلور: اس تیز رفتار زندگی میں و پیچیدہ سماجی حالات میں اسکول و کالج کے طلبا و والدین کو ذہنی صحت مینٹل ہیلتھ سے آراستہ و بیدار کرنے کی غرض سے "ہیئر اینڈ ہیل" کی جانب سے بنگلور میں مینٹل ہیلتھ اویرنیس ڈرائیو کا آغاز کیا گیا۔ اس ضمن میں سینٹرل مسلم اسوسی ایشن، مسجد ون موومنٹ، پلکیشینگر سٹیزن ویلفیئر ٹرسٹ، ملی کونسل، ڈی ایچ ایجوکیشن ہب اداروں کے تعاون سے اس مینٹل ہیلتھ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
"ہیئر اینڈ ہیل" نے مقامی تنظیموں کے تعاون سے دماغی صحت سے متعلق آگاہی مہم کا کیا آغاز - Mental Health
کرناٹک کے شہر بنگلور میں "ہیئر اینڈ ہیل" کی جانب سے مقامی تنظیموں کے تعاون سے دماغی صحت سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا۔
Published : Sep 23, 2024, 6:00 PM IST
بتایا گیا ہے کہ اس میں شریک طلباء نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ورکشاپ ان کے لیے نہایت مفید رہا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے معروف سائکالوجسٹ ڈاکٹر سفینہ ناز و میر عبد الحفیظ نے کہا کہ موجودہ دور میں اسٹریس، انگزائٹی و ڈپریشن عام ہوتے جارہے ہیں، جن کی وجہ سے نہ صرف بڑے افراد بلکہ اسکول و کالج میں زیر تعلیم طلبا بھی ان ذہنی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: |
انہوں نے کہا کہ اور افسوس کا مقام کہ ان کا بر وقت حل تلاش نہ کیے جانے کی صورت میں ان سے متاثر افراد خودکشی (سوسائڈ) کی طرف بڑھنے لگنے ہیں۔ اس موقع پر سی ایم اے کے پی آر او سید مظہر قادری و ورکشاپ میں شریک والدین نے کہا کہ انہوں نے اس ورکشاپ میں مینٹل ہیلتھ کے متعلق جانا اور اس کی اہمیت کو سمجھا۔