اردو

urdu

ETV Bharat / health

کچن میں رکھا یہ مصالحہ گڑ کے ساتھ کھائیں، کئی جسمانی مسائل کا حل - Jaggery and Black Pepper Benefits

گڑ اورکالی مرچ کھانے سے پیٹ کا انفیکشن اورجوڑوں کے درد جیسے مسائل سے نجات ملتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ الرجی سے نجات دلاتے ہیں۔

کچن میں رکھا یہ مصالحہ گڑ کے ساتھ کھائیں، کئی جسمانی مسائل کا حل
کچن میں رکھا یہ مصالحہ گڑ کے ساتھ کھائیں، کئی جسمانی مسائل کا حل ((Getty Images))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 11:47 AM IST

نئی دہلی: گڑ اور کالی مرچ دونوں ہی صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔ دونوں کی تاثیر گرم ہے۔ اس کی وجہ سے یہ سردی اور انفیکشن جیسے مسائل میں بہت موثر ہیں۔ یہی نہیں ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر گڑ اور کالی مرچ کا صحیح مقدار میں استعمال کیا جائے تو اس سے کئی مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔

آیوروید میں گڑ اور کالی مرچ کو بطور دوا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ان کے استعمال سے آپ کن جسمانی مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔

  • انفیکشن سے نجات ملے گی

گڑ اور کالی مرچ دونوں میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو انفیکشن کے مسئلے سے نجات دلانے میں مدد دیتی ہیں۔ اگر آپ انفیکشن کے مسئلے سے دوچار ہیں تو دو کالی مرچ ایک چمچ گڑ کے ساتھ کھائیں۔ اس سے آپ کے انفیکشن کا مسئلہ دور ہو جائے گا۔

  • جوڑوں کے درد کو کم کرتا ہے

گڑ اور کالی مرچ کھانے سے آپ کے جوڑوں کے درد کو کم کیا جاسکتا ہے، کیونکہ گڑ میں آئرن اور کیلشیم زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے اور کالی مرچ میں پاپرین نامی عنصر پایا جاتا ہے جو جوڑوں کے درد سے نجات کے ساتھ ساتھ دیگر کئی مسائل کو بھی دور کرتا ہے۔ اگر آپ کو جوڑوں کے درد کا مسئلہ ہے تو گڑ اور کالی مرچ کا استعمال شروع کریں۔

  • ماہواری کے دوران استعمال کریں

ماہواری کے مسائل ہو تو گڑ اور کالی مرچ کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس سے ماہواری کے دوران ہونے والے مسائل جیسے پیٹ میں درد، گیس کے مسائل وغیرہ سے نجات ملتی ہے۔

  • الرجی کو دور کرتا ہے

یہی نہیں گڑ اور کالی مرچ دونوں کو صحیح مقدار میں کھانے سے قے، متلی، الرجی اور پیٹ سے متعلق مسائل ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ کو ان میں سے کوئی مسئلہ ہے تو آپ استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:جسمانی اور ذہنی طور پر کمزور حاجیوں کے لیے فزیو تھراپی لازمی تاکہ سفر حج کے دوران چیلنجز کا سامنا کر سکیں - Haj 2024

  • پیٹ کی بیماریوں سے نجات

گڑ اور کالی مرچ صحیح مقدار میں کھانے سے نظام ہاضمہ درست رہتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کی بھوک کو بھی بڑھاتا ہے۔ گڑ اور کالی مرچ کو ایک ساتھ کھانے سے آنتوں کی سوجن، پیٹ میں درد، قبض وغیرہ جیسے مسائل سے نجات ملتی ہے۔

  • گلے کے درد کیلئے بھی موثر ہے

گڑ اور کالی مرچ میں بہت سے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو گلے کے درد کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ گلے میں درد ہو تو کالی مرچ گڑ کے ساتھ کھائیں۔ اس سے آپ کے گلے کو سکون ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details