حیدر آباد: بالی ووڈ سپر اسٹار کی بات ہو تو تینوں خان (سلمان، شاہ رخ، عامر) کا ذکر ضرور ہوتا ہے۔ ان کے علاوہ اجے دیوگن، اکشے کمار، امیتابھ بچن کا نام بھی قابل ذکر ہے۔ یہ بات بھی مشہور ہے کہ یہ تینوں خان کے علاوہ اجے دیوگن اور اکشے کمار اپنی ایک فلم کے لیے کروڑوں روپئے فیس وصول کرتے ہیں۔ تاہم یہ جان کر آپ کو تعجب ہوگا کہ بالی ووڈ اداکار سماجی اور خیراتی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ سب سے زیادہ خیراتی کام کون سا اداکار کرتا ہے۔
میڈیا میں مشہور ہے کہ بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان اپنی این جی او ہیومن بینگ کے ذریعہ کئی فلاحی کاموں کو انجام دیتے ہیں۔ سلمان نے اپنی بے شمار خیراتی کوششوں کے لیے نمایاں پہچان حاصل کی ہے۔ سلمان خان کا حال ہی میں ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انھوں نے واضح کیا تھا کہ وہ اپنی کمائی کا صرف دس فیصد حصہ استعمال کرتے ہیں اور باقی فلاحی کاموں میں خرچ کر دیتے ہیں۔
لیکن آپ کو یہ جان کر تعجب ہو گا کہ سلمان خان بالی ووڈ کے و اداکار نہیں ہیں جو سب سے زیادہ خیراتی کاموں پر خرچ کرتے ہیں۔ جی ہاں، خیراتی اور فلاحی کاموں میں سب سے زیادہ متحرک بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا نام سر فہرست ہے۔ شاہ رخ خان کی شخصیت ان کی مشہور ریل امیج سے بہت آگے ہے۔ شاہ رخ خان کے حقیقی اوتار نے ہزاروں لوگوں کے دلوں میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں جن کی وہ ہر روز اپنی انسان دوست کوششوں کے ذریعے مدد کرتے ہیں۔ اپنے فلاحی کاموں کو شاہ رخ خان اسپاٹ لائٹ سے دور رکھتے ہیں۔ شاہ رخ خان کے چند فلاحی اقدامات ایسے ہیں جو ثابت کیرتے ہیں کہ وہ اسکرین پر اور اس سے باہر دلوں پر راج کرنے والے بادشاہ ہیں۔ بالی ووڈ سپراسٹار کی غیر منافع بخش تنظیم، میر فاؤنڈیشن ہے۔ یہ فاؤنڈیشن خواتین کو بااختیار بنانے اور تیزاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرتی ہے اور انھیں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انھیں با اختیار بنانے کے لیے پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتی ہے۔