اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

'امر سنگھ چمکیلا' کی کامیابی سے خوش، پرینیتی چوپڑا سدھی ونائک پہنچی - Parineeti Visits Siddhivinayak

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'امر سنگھ چمکیلا' کی کامیابی کا شکریہ ادا کرنے بدھ کو سدھی ونائک مندر پہنچیں۔ جہاں انہوں نے بپا کا شکریہ ادا کیا اور پاپرازیوں میں پرساد تقسیم کیا۔

'امر سنگھ چمکیلا' کی کامیابی سے خوش، پرینیتی چوپڑا سدھی ونائک پہنچی
'امر سنگھ چمکیلا' کی کامیابی سے خوش، پرینیتی چوپڑا سدھی ونائک پہنچی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 18, 2024, 7:54 AM IST

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'امر سنگھ چمکیلا' کی کامیابی کا شکریہ ادا کرنے بدھ کو سدھی ونائک مندر پہنچ گئیں۔ انہوں نے فلم کی کامیابی پر بپا کا شکریہ ادا کیا اور پرساد بھی تقسیم کیا۔ امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی امر سنگھ چمکیلا میں دلجیت دوسانجھ مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ پنجاب کے راک اسٹار اور اپنے وقت کے سب سے زیادہ ریکارڈ فروخت ہونے والے فنکار امر سنگھ چمکیلا کی ان کہی سچی کہانی پر مبنی ہے۔ اس فلم میں پرینیتی نے امر سنگھ چمکیلا کی بیوی امرجوت کور کا کردار ادا کیا ہے۔

'امر سنگھ چمکیلا' کو ناظرین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور دلجیت اور پرینیتی کو بھی ان کے کرداروں کے لیے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ اسی لیے پرینیتی بدھ کو بپا کا شکریہ ادا کرنے سدھی ونائک مندر پہنچی۔ جہاں وہ سفید سوٹ پہنے اور ہاتھ میں مودک لیے وہاں موجود پاپرازیوں میں پرساد بانٹ رہی تھی۔ حال ہی میں پرینیتی نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں انکشاف کیا کہ ان کے ساتھی اداکاروں نے انہیں یہ کردار کرنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں یہاں تک کہہ دیا گیا کہ یہ فلم ان کا کریئر ختم کر دے گی۔

مزید پڑھیں:اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی پہلی ویب سیریز فرسٹ کاپی کا ٹیزر جاری - Munawar Faruqui

پرینیتی نے بتایا کہ ان کے لیے امتیاز علی کی فلم میں کام کرنا ایک خواب پورا ہونے جیسا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے انہوں نے کام کے بہت سے مواقع کھو دیے۔ چونکہ میں دو سال سے زیادہ عرصے سے چمکیلا کی شوٹنگ کر رہی تھی، اس لیے میں نے بہت کام کھو دیا۔ میں بہت خراب لگ رہی تھی اور لوگ قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ میں حاملہ ہوں یا بوٹوکس لے چکی ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details