ممبئی: سلمان خان کے بعد اب شاہ رخ خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس اور باندرہ تھانے میں کیس درج کر لیا ہے۔ باندرہ پولیس نے شاہ رخ خان کی دھمکی کے معاملے میں دفعہ 308 (4) اور 351 (3) (4) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کو ایک شخص کی کال موصول ہوئی ہے جس نے شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔
Mumbai | Case registered against an unidentified person at Bandra Police Station in Mumbai for allegedly giving a threat to actor Shah Rukh Khan. Offence u/s 308(4), 351(3)(4) BNS registered. Details awaited.
— ANI (@ANI) November 7, 2024
(File photo) pic.twitter.com/wE0fdO8sd9
رپورٹس کے مطابق پولیس کو فون کر کے شاہ رخ خان کو دھمکی دینے والے شخص کا نام فیضان ہے جو چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے تعلق رکھتا ہے۔ پولیس نے اس معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے اور یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ آیا اس معاملے کے پیچھے بھی لارنس بشنوئی گینگ کا ہاتھ ہے یا نہیں۔
دھمکی میں کیا کہا گیا؟
شاہ رخ خان کو یہ دھمکی دینے کے پیچھے محرکات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ ممبئی پولیس کی ایک ٹیم رائے پور پہنچ گئی ہے۔ یہ دھمکی آمیز کال باندرہ تھانے میں موصول ہوئی تھی۔ فون کرنے والے شخص نے کہا کہ اگر شاہ رخ خان اپنی جان بچانا چاہتے ہیں تو انہیں کروڑوں روپے دینا ہوگا۔ بصورت دیگر انہیں انجام بھگتنا پڑے گا اور پھر کال منقطع کر دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کال کرنے والے ملزم کا نام فیضان ہے۔ اس نے دھمکی دینے کے بعد فون بند کر دیا ہے۔ اس کے لوکیشن کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بابا صدیقی کے قتل کی چوطرفہ مذمت، 15 دن پہلے ملی تھی جان سے مارنے کی دھمکی
لارنس بشنوئی گینگ نے اب پپو یادو کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی
لارنس بشنوئی سلمان خان سے دشمنی ختم کرنے کے لیے تیار، 5 کروڑ روپے تاوان کا کیا مطالبہ
لارنس بشنوئی کے بھائی کے بارے میں امریکہ نے اہم جانکاری دی، ممبئی پولیس حرکت میں!