ممبئی: سنجے دت اور مانیتا دت بالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ سنجو بابا آج اپنی 65ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقعے پر انہیں اپنے مداحوں کی جانب سے پہلے ہی ڈھیروں مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔ دریں اثنا ان کی خوبصورت بیوی مانیتا نے بھی اپنے کے 'بیسٹ ہاف' کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اس کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔
آج صبح مانیتا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقعے پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی پرانی اور خوبصورت یادوں کی ایک کولیج ویڈیو شیئر کی۔ تصاویر میں یہ جوڑا ایک ساتھ بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔ مانیتا نے پوسٹ کے کیپشن میں ایک خوبصورت پیغام لکھا۔ انہوں نے لکھا ہے، 'میرے بیسٹ ہاف کو ہیپی... ہپیئسٹ برتھ ڈے۔ میرے وہ سب سے مضبوط اور لائف سپورٹ سسٹم سے بھرپور ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ 'آپ کی اندرونی طاقت تمام پریشانیوں کو دور کرتی ہے۔ تمام مشکلات اور چیلنجز پر قابو پاتی ہے۔ آپ نہ صرف میرے لیے بلکہ بہت سے لوگوں کے لیے بھی قیمتی اور خاص ہیں… جو آپ کو اپنے پورے دل سے پیار کرتے اور پسند کرتے ہیں۔ بہت سارا پیار۔ مانیتا کی اس پوسٹ پر مداحوں نے بے پناہ محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سنجو بابا کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔