اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

منور فاروقی بیوی کی سالگرہ منانے کے بعد شوٹنگ کے لیے حیدرآباد واپس لوٹے - Munawar Faruqui wife birthday - MUNAWAR FARUQUI WIFE BIRTHDAY

بگ باس فاتح منور فاروقی کی ویب سیریز 'فرسٹ کاپی' کی شوٹنگ راموجی فلم سٹی حیدرآباد میں جاری ہے۔ اس دوران بیوی کی سالگرہ ہونے پر وہ ممبئی گئے ہوئے تھے، جہاں سے وہ شوٹنگ کے لیے واپس آگئے ہیں۔

Munawar Faruqui wife birthday
منور فاروقی کی اہلیہ کی سالگرہ (Photo: Mehzabeen Coatwala Instagram)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 1:25 PM IST

ممبئی: اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار منور فاروقی 11 اگست کو اپنی اہلیہ مہجبین کوٹ والا کی سالگرہ منانے کے بعد پیر کو حیدرآباد واپس آ گئے ہیں۔ منور فاروقی اور مہجبین نے اس خاص دن کو اہل خانہ کے ساتھ منایا۔ منور نے اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے حیدرآباد سے ممبئی کا سفر طے کیا۔ مہجبین اس خاص موقع پر لفظ 'جان' سے مزین خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا کیک کاٹا۔

مہجبین نے انسٹاگرام پر جشن کی جھلکیاں شیئر کیں، جس میں ان کی بیٹی سمیرا اور منور کے بیٹے میکائیل کو دیکھا جا سکتا ہے۔ منور فاروقی فی الحال حیدرآباد میں ہیں، وہ اپنی ویب سیریز فرسٹ کاپی کی 24 دن کی شوٹنگ شیڈول کے ساتھ راموجی فلم سٹی میں موجود ہیں۔

اپنی عوامی پروفائلز کے باوجود منور اور مہجبین نے اپنے تعلقات کو زیادہ تر نجی رکھا ہے۔ منور اور مہجبین نے مئی 2024 میں ممبئی کے آئی ٹی سی گرینڈ سینٹرل ہوٹل میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس تقریب کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ منور فاروقی کی شادی پہلے جیسمین سے ہوئی تھی، جس سے ان کا چھ سالہ بیٹا میکائیل ہے۔

منور فاروقی سیٹ پر (Munawar Faruqui Instagram)

ABOUT THE AUTHOR

...view details