اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

آسکر میں منتخب ہونے کے بعد جاپان میں ریلیز ہوئی 'لاپتہ لیڈیز' - LAAPATAA LADIES RELEASED IN JAPAN - LAAPATAA LADIES RELEASED IN JAPAN

حال ہی میں لاپتہ لیڈیز کو آسکر ایوارڈز کے لیے منتخب کیا گیا جس کے بعد اس فلم کو جاپان میں ریلیز کیا گیا ہے۔

LAAPATAA LADIES RELEASED IN JAPAN
جاپان میں ریلیز ہوئی لاپتہ لیڈیز (Movie Poster)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2024, 12:51 PM IST

ممبئی: فلم لاپتہ لیڈیز کو آسکر 2025 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ حال ہی میں فلم جاپان میں ریلیز کی گئی ہے۔ فلم کی ہدایت کار اور بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ نے گزشتہ ماہ یہ اطلاع دی تھی۔ لاپتہ لیڈیز کو اکیڈمی ایوارڈز 2025 میں غیر ملکی زبان کے زمرے میں منتخب کیا گیا ہے۔ لاپتہ لیڈیز سال 2024 کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک ہے۔ لاپتہ لیڈیز کی کہانی اس قدر دلچسپ ہے کہ اس نے ناظرین کو کافی متاثر کیا۔

غور طلب ہے کہ آسکرز میں انٹری ہوتے ہی لاپتہ لیڈیز کی ستائش کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ بھارت میں پیار ملنے کے بعد اب جاپان میں فلم کو پیار مل رہا ہے۔ حال ہی میں لاپتہ لیڈیز کا جاپانی ٹریلر جاری کیا گیا۔ لاپتہ لیڈیز نے انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن 2024 میں بہترین فلم کریٹکس چوائس ایوارڈ بھی جیتا ہے۔

اس فلم لاپتہ لیڈیز کو عامر خان اور جیوتی دیش پانڈے نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کا بجٹ صرف 5 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔ لاپتہ لیڈیز کو جیو اسٹوڈیو کے بینر تلے بنایا گیا ہے۔ لاپتہ لیڈیز کی کہانی کی بات کریں تو یہ ایک دلہن کی کہانی ہے جو ٹرین میں اپنے شوہر سے بچھڑ جاتی ہے، دوسرے لفظوں میں کہیں تو دلہن کا تبادلہ ہو جاتا ہے۔ یہ دونوں دلہنیں اپنے شوہر تک کیسے پہنچتی ہیں یہ اس فلم کا سب سے بڑا کلائمکس ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details