چینائی (تمل ناڈو) : راموجی فلم سٹی حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ 3 روزہ سیاحتی میلہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ اس سلسلے میں آر ایف سی کے ذمہ دار ہری کرشنن نے بتایا کہ موسم گرما کے سیزن میں لوگوں کو سیاحت کےلئے راغب کرنے کےلئے جلد ہی نئے اعلانات کئے جائیں گے۔ چینائی کے نندمبکم میں سیاحتی میلہ منعقد ہوا۔ اس 24ویں نمائش کا انعقاد 15 مارچ تا 17 مارچ کیا گیا۔ جنوبی ہندوستان کے سب سے بڑے علاقائی سیاحتی میلہ تین دن تک جاری رہا۔ اس میلہ کے ذریعہ سرمائی تعطیلات میں سیر و تفریح کی منصوبہ بندی کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کیا گیا۔ بہار، اڈیشہ، اتراکھنڈ، کیرالہ، مہاراشٹرا، کرناٹک، دہلی، گجرات، جھارکھنڈ اور تلنگانہ سمیت کئی ریاستی کے ٹورازم بورڈز نے اس اہم میلہ میں حصہ لیا اور بڑے بڑے پویلین بنائے تھے۔
چینائی میں سیاحتی میلہ کا انعقاد، راموجی فلم سٹی پویلین عوام کی توجہ کا مرکز - Ramoji Film City arena
RFC announces summer packages soon تمل ناڈو کے چینئائی میں بڑے پیمانہ پر سیاحتی میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں راموجی فلم سٹی کی جانب سے لگایا گیا پویلین عوام کی توجہ کا مرکز بنارہا۔
Published : Mar 17, 2024, 9:05 PM IST
نمائش میں متعدد ٹور آپریٹرز نے پی اپنے پیکیجس سے عوام کو واقف کروایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران کئی لوگوں نے نمائش میں قائم راموجی فلم سٹی کے پویلین کا دلچسپی سے دورہ کیا اور تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔ راموجی فلم سٹی کے ذمہ دار ہری کرشنن نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے نمائش کا دورہ کیا اور خاص طور پر راموجی فلم سٹی کے پویلین پہنچ کر سیر و تفریح سے متعلق تفصیلات سے واقفیت حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے تمل ناڈو سے فلم سٹی تک براہ راست سفر کرنے کے لیے زونل سطح پر ایجنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موسم گرما میں سیاحوں کی آمد کےلئے راموجی فلم سٹی میں بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ رہائش کی سہولت اور معیاری کھانا فراہم کیا جائے گا۔ اس نمائشی میں 3 ممالک اور 16 ہندوستانی ریاستوں کے سیاحت سے متعلق 160 اسٹالز لگائے گئے تھے۔