ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعہ کو رواں مالی سال کے لیے افراط زر کی شرح 4.5 فیصد پر برقرار رکھی ہے، جو گزشتہ مالی سال کے 5.4 فیصد سے کم ہے۔
اس سال نارمل مانسون کو دھیان میں رکھتے ہوئے، موجودہ سال کے لیے سی پی آئی (کنزیومر پرائز انڈیکس ) افراط زر 4.5 فیصد، پہلےکوارٹر میں 4.9 فیصد، دوسرے کوارٹر میں 3.8 فیصد، کوارٹر تین میں 4.6 فیصد، اور کوارٹر چار میں 4.5 فیصد پر متوقع ہے۔
ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے بھی اپریل-جون کے درمیان زیادہ درجہ حرارت کی پیش گوئی کے پیش نظر خوراک کی قیمتوں کے تعلق سے چوکس رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے اثرات آنے والے مہینوں میں گہرے ہوں گے۔
تاہم آر بی آئی گورنر داس نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہاتھی (مہنگائی) سیر کے لیے نکل گیا ہے اور آر بی آئی چاہتا ہے کہ یہ جنگل میں ہی رہے۔