نیویارک: امریکی جریدے فوربز کی امیرترین افراد کی فہرست کا سب بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔ اس مرتبہ ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے بازی ماری ہے۔ ایلون مسک دنیا کے امیرترین افراد کی لسٹ میں سر فہرست ہیں۔
امریکی جریدے کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ٹاپ تھری پر پہلے پر ایلون مسک دوسرے پر ایمازون کے مالک جیف بیزوس اور تیسرے پر میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کو جگہ ملی ہے۔
فوربز کے مطابق ایلون مسک کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ وہیں،
فوربز کی رپورٹ کے مطابق امیر ترین افراد کی فہرست میں ایلون مسک کے بعد 1994 میں ای کامرس کمپنی ایمازون کی بنیاد رکھنے والے جیف بیزوس 241 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
میٹا کے بانی و سی ای او مارک زکربرگ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ زکربرگ کی دولت کا تخمینہ 217.7 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ وہیں اوریکل کارپوریشن کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو لیری ایلیسن 209 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔