اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جمہوریت کا عالمی دن، کیا ہے اس کی اہمیت؟ - International Democracy Day - INTERNATIONAL DEMOCRACY DAY

جمہوریت کا عالمی دن ہر سال 15 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن جمہوری اقدار اور حکمرانی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ دن دنیا بھر میں جمہوریتوں کو درپیش چیلنجز اور خطرات کی طرف بھی توجہ دلاتا ہے۔

International Democracy Day
International Democracy Day (Representational image (Getty Images))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2024, 4:06 PM IST

حیدرآباد: عالمی یوم جمہوریت دنیا بھر میں جمہوریت کی حالت پر غور کرنے اور ان اصولوں کو فروغ دینے کے لیے وقف ہوتا ہے جو جمہوری معاشروں اور نظاموں کو تقویت دینے کا باعث بنتے ہیں۔ جمہوریت ایک پروسیز کا نام ہے جو صرف بین الاقوامی برادری، قومی گورننگ باڈیز، سول سوسائٹی اور افراد کی بھرپور شرکت اور حمایت کے ساتھ ہی جمہوریت کے آئیڈیل کو حقیقت بنایا جا سکتا ہے جس سے معاشرہ کا ہر فرد اور نچلے پائیدان پر کھڑا شخص ہر جگہ لطف اندوز ہو سکے۔ ہر سال اقوام متحدہ اور دنیا بھر میں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے اس دن کو منانے اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے کے لیے تقریبات، کانفرنسز اور مباحث کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

  • جمہوریت کیا ہے

جمہوریت ایک ایسا نظام حکومت ہے جس کے تحت عوام اپنی مرضی سے اپنے نمائندوں کو منتخب کر سکتے ہیں۔ بین پارلیمانی یونین کے مطابق جمہوریت کے اہم عناصر میں مستقل وقفوں سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد اور لوگوں کو اظہار خیال کرنے کے قابل بنانا شامل ہے۔ جمہوریت میں انتخابات مساوات پر مبنی ہونے چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام شہری اپنے نمائندوں کو کھلے پن، مساوات اور شفافیت کی شرائط کے ساتھ منتخب کرسکیں۔

  • جمہوریت کی خصوصیات

جمہوریت میں ووٹ کے حق اور منتخب ہونے کے حق کے ساتھ سیاسی اور شہری حقوق بھی ضروری ہیں۔جمہوریت کی دیگر خصوصیات میں اظہار رائے اور اسمبلی کی آزادی کا حق، سیاسی جماعتوں کو منظم کرنے کا حق، معلومات تک رسائی اور سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا حق شامل ہیں۔

  • جمہوریت میں عوامی احتساب کا لزوم

جمہوریت میں عوامی احتساب کو یقینی اور لازمی بنانا ہوگا۔ یہ ان تمام لوگوں پر لاگو ہوتا ہے جن کے پاس عوامی اختیار ہے، منتخب اور غیر منتخب دونوں، اور بغیر کسی استثنیٰ کے تمام عوامی اداروں پر جمہوری عمل اور عوامی زندگی میں افراد کی شرکت بغیر کسی امتیاز کے منصفانہ طریقے سے ہونی چاہیے۔ اظہار رائے کی آزادی ایک بنیادی انسانی حق ہے جو انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے آرٹیکل 19 میں درج ہے۔ لیکن دنیا بھر میں ایسی حکومتیں اور طاقتیں ہیں جو اس میں رکاوٹ ڈالنے کے بہت سے طریقے تلاش کرتی ہیں۔ اور جمہوریت کے باوجود عوامی حقوق کو سلب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ مختلف طریقوں سے آزادی اظہار رائے پر روک لگانے کی لگاتار کوشش کی جاتی ہے۔ جمہوریت کا دعوی کرنے والوں کے ہاتھوں جمہوریت کو تار تار کیا جاتا ہے۔

  • عالمی یوم جمہوریت کی تاریخ

جمہوریت کا عالمی دن دراصل جمہوریت سے متعلق عالمی اعلامیہ جسے 15 ستمبر 1997 کو بین پارلیمانی یونین (IPU) نے اپنایا تھا، جو کہ قومی پارلیمانوں کی ایک بین الاقوامی تنظیم ہے۔ اس کے بعد قطر نے جمہوریت کے عالمی دن کو فروغ دینے کی کوششوں کی قیادت کی۔ آخر کار 8 نومبر 2007 کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اتفاق رائے سے ایک قرار داد منظور کی گئی۔ لیکن آئی پی یو نے تجویز پیش کی کہ یہ دن 15 ستمبر کو منایا جائے کیونکہ 10 سال قبل جمہوریت پر عالمی اعلامیہ کو اپنایا گیا تھا جس کی وجہ سے عالمی یوم جمہوریت کا پہلا جشن 2008 میں منعقد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم جمہوریہ پر سرکردہ شخصیات کا ردعمل

ABOUT THE AUTHOR

...view details