آگرہ:یو پی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اپنے متنازعہ بیانات اور ہندو۔مسلم بیانات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ آگرہ میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھی سی ایم یوگی نے اشاروں اشاروں میں ہندؤں سے متحد ہونے کی اپیل کی۔ پیر کی دوپہر یوگی آگرہ پہنچے۔ یہاں وزیراعلیٰ یوگی نے تاج گنج کے پرانے چوراہے پر قومی ہیرو درگا داس راٹھور کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ سی ایم یوگی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک سے بڑا کچھ نہیں ہو سکتا۔ ملک تب ہی مضبوط ہوگا جب ہم متحد اور باوقار رہیں گے، اگر ہم تقسیم ہوں گے تو کٹ جائیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ، آپ بنگلہ دیش میں دیکھ رہے ہیں نہ، وہ غلطیاں یہاں نہیں ہونی چاہیئے۔
ہم متحد رہیں گے تو ہم نیک رہیں گے، محفوظ رہیں گے:
سی ایم یوگی نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے یہاں نصب قومی ہیرو درگاداس راٹھور کا مجسمہ میرا انتظار کر رہا تھا۔ ان کی مہربانی مجھ پر ہوئی ہے۔ آج متھرا میں کنہیا کی پیدائش ہو رہی ہے اور ہم قومی ہیرو درگا داس راٹھور کے عظیم مجسمے کا افتتاح کر رہے ہیں۔ ملک سے بڑا کوئی نہیں ہو سکتا۔ ملک تب ہی مضبوط ہوگا جب ہم متحد رہیں گے تو نیک رہیں گے، اگر ہم تقسیم ہوں گے تو کٹ جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ، آپ بنگلہ دیش میں دیکھ رہے ہو نہ؟ وہ غلطیاں یہاں نہیں ہونی چاہئیے۔ اگر آپ تقسیم ہوں گے تو آپ کاٹ دیے جاو گے۔ ہم متحد رہیں گے تو نیک رہیں گے، محفوظ رہیں گے۔ ہمیں ترقی یافتہ ہندوستان کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔