اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نیٹ امتحان کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع - UGC NET EXAM JUNE 2024 - UGC NET EXAM JUNE 2024

NET exam application date extended جون میں منعقد ہونے والے قومی اہلیتی امتحان (نیٹ) کے امتحان کے لیے درخواست کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اس کی اطلاع یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے دی ہے۔

نیٹ امتحان کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع
نیٹ امتحان کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 12:38 PM IST

نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نےنیٹ امتحان میں بیٹھنے والے امیدواروں کے لئے فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔تاریخ میں توسیع کے اعلان سے امیدواروں کو تھوڑی راحت مل سکتی ہے۔

درخواست دے سکتے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ نیٹ امتحان کے دینے کی آخری تاریخ 10 مئی کو ختم ہو رہی تھی۔ اس کے علاوہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 اور 12 مئی تھی۔یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نےتاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 15 مئی کردیا ہے۔

لیکن پچھلے کئی دنوں سے این ٹی اے کی ویب سائٹ پر سرور کا مسئلہ تھا۔ جس کی وجہ سے امیدواروں کو فارم بھرنے میں کافی وقت لگ رہا تھا۔ بہت سے امیدواروں نے یہ بھی شکایت کی تھی کہ انہیں نیٹ امتحان کے فارم کو بھرنے میں 2 سے 3 دن لگے۔ کئی بار سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اوٹی پی کا مسئلہ پیش آ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:UGC HRDC اکیڈمک ایڈمنسٹریٹرز کے لئے تربیتی پروگرام

بعض اوقات رجسٹریشن کے بعد درخواست نمبر کے ساتھ دوبارہ لاگ ان کرنے میں دشواری ہوتی تھی اور کئی جگہوں پر فیس جمع کرانے میں دشواری ہوتی تھی۔ اس لیے کئی امیدواروں کے فارم کل تک نامکمل تھے۔ تاہم جمعہ کی صبح سے ہی این ٹی اے کی ویب سائٹ ٹھیک طریقے سے کام کر رہی تھی جس کی وجہ سے آج بڑی تعداد میں امیدوار نیٹ امتحان کے فارم کو بھرنے میں کامیاب رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details