نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے 2024 کے عام انتخابات کو ملک کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخاب سماج کو تقسیم اور متحد کرنے والے دو نظریات کے درمیان لڑائی ہے، اس لیے عوام کو ملک کو جوڑنے اورتوڑنے والی طاقتوں کو پہچان کر اس بار ووٹ دینا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، "یہ الیکشن دو نظریات کی لڑائی ہے۔ ایک طرف کانگریس ہے جس نے ہمیشہ ہندوستان کو متحد کیا اور دوسری طرف وہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔"
یہ انتخاب سماج کو تقسیم کرنے اور متحد کرنے کے نظریہ کے درمیان لڑائی ہے: راہل - battle between ideology - BATTLE BETWEEN IDEOLOGY
Battle between ideology to divide and unite society کانگریس رہنما راہل گاندھی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب نظریہ کے درمیان لڑائی ہے۔
Published : Apr 10, 2024, 4:08 PM IST
انہوں نے کہا، "تاریخ گواہ ہے کہ کس نے ملک کو تقسیم کرنے والی طاقتوں سے ہاتھ ملا کر انہیں مضبوط کیا اور کس نے ملک کی یکجہتی اور آزادی کے لیے جنگ لڑی؟ کون 'ہندوستان چھوڑو تحریک' کے دوران انگریزوں کے ساتھ کھڑا تھا۔ ہندوستان کی جیلیں جب کانگریس لیڈروں سے بھری ہوئی تھیں تو ملک کو تقسیم کرنے والی طاقتوں کے ساتھ ریاستوں میں حکومت کون چلا رہا تھا؟
بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے سرکردہ لیڈروں پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی پلیٹ فارم سے ’جھوٹ کی بوچھار‘ کرنے سے تاریخ نہیں بدلتی۔ راہل گاندھی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کو انتہائی اہم قرار دیا۔
یو این آئی