لکھنؤ:سپریم کورٹ میں آج اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے ضابطے کو غیر آئینی قرار دینے کے معاملے کی سماعت تھی۔ اس تعلق سے مدارس تنظیموں نے اتر پردیش حکومت پر عدالت کی توہین کی درخواست بھی دی تھی۔ جس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ اتر پردیش حکومت کو توہین عدالت کے معاملے میں ابھی ہم کوئی نوٹس نہیں دے رہے ہیں لیکن میرا یہ پیغام حکومت تک پہنچا دو کہ جب تک مکمل سماعت نہیں ہو جاتی تب تک حکومت کوئی نیا حکم نامہ جاری نہ کرے اور غیر مسلم بچوں کی شفٹنگ پر بھی زور نہ دے۔ اگلی سماعت 20 اگست کو عدالت نے طے کی ہے۔
مدارس پر 20 اگست کو ہوگی سماعت، سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو نیا حکم نامہ جاری نہ کرنے کی دی ہدایت - UP Madarsa Board - UP MADARSA BOARD
سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ نیا حکم نامہ جاری نہ کرے۔ آج سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت تھی۔ مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سلسلہ میں 20 اگست کو اب سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو نیا حکم نامہ جاری نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو نیا حکم نامہ جاری نہ کرنے کی دی ہدایت (ETV Bharat Urdu)
Published : Aug 5, 2024, 4:27 PM IST
مدارس فریق ٹیچر ایسوسی ایشن مدارس عربیہ اتر پردیش کے جنرل سیکرٹری دیوان صاحب زماں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت راحت کی بات ہے کہ عدالت نے چیف سیکرٹری کے حکم نامے پر زبانی طور پر کہا ہے کہ اس پر زیادہ زور نہ دیا جائے جب تک کہ پوری سماعت نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کی نوٹس تو عدالت نے جاری نہیں کی۔ تاہم اس تعلق سے زبانی طور پر حکومت کے وکیل کو آگاہ کر دیا ہے۔