ممبئی: الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے جمعرات کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندر پوار کو ' بگل (ترہا) بجاتا آدمی' انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔ این سی پی شرد پوار کے ترجمان کلائیڈ کرسٹو نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ہمارے امیدوار اس نشان پر آئندہ لوک سبھا انتخابات لڑیں گے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں کہا کہ 'بگل بجاتا آدمی' این سی پی شرد چندر پوار کا نیا نشان ہے۔ مراٹھی میں اسے 'توتاری' بھی کہا جاتا ہے۔ قدیم زمانہ میں بادشاہوں کی آمد اور اس دور سیاسی رہنماؤں یا اہم شخصیات کی آمد پر ترہا بجایا جاتا ہے۔
شرد پوار کے دھڑے نے گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ کسوماگرج کی لکھی ہوئی ایک مشہور نظم 'توتاری' کی سطروں کا حوالہ دیا جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی بہادری کی مثال توتاری نے ایک بار دہلی کے شہنشاہ کو بہرا کر دیا تھا۔