نئی دہلی: دہلی کی سڑکیں ایک مرتبہ پھر کسانوں کے احتجاج کی گواہ بننے جا رہی ہیں۔ اگر ان کے دیرینہ مطالبات پورے نہیں ہوئے تو کسان آج دہلی میں احتجاج کریں گے۔ کسانوں کے اس مارچ کی اطلاع ملتے ہی گوتم بدھ نگر اور دہلی پولس چوکس ہوگئی ہے۔ چیکنگ مہم شروع ہو گئی ہے اور ضلع سے دہلی جانے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں لگائی گئی ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو ہو گیا ہے۔ پولیس نے ڈرائیوروں کے لیے ایک ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر دہلی کی سرحد پر ٹریفک کا دباؤ بڑھتا ہے تو کئی سڑکوں پر روٹ ڈائیورژن کیا جائے گا۔
میٹرو سروسز کا استعمال:
پولیس نے شہریوں کو جام سے بچنے کے لیے میٹرو سروس استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ تجویز خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہے جو دہلی میں سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
روٹ ڈائیورژن کے لیے گائیڈ لائنز:
انتظامیہ نے مختلف مقامات سے دہلی جانے والی گاڑیوں کے لیے متبادل راستوں کا ذکر کیا ہے۔ جیسا کہ۔۔۔
چلہ بارڈر سے گریٹر نوئیڈا: گاڑیاں سیکٹر 14A فلائی اوور سے گول چکر چوک، سیکٹر 15 سے ہو کر سندیپ پیپر مل چوک، جھنڈ پورہ چوک تک جائیں گی ڈی این ڈی بارڈر سے دہلی تک: گاڑیاں فلم سٹی فلائی اوور سے سیکٹر 18 کے راستے ایلیویٹڈ روڈ سے گزریں گی |