اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آر ایس ایس لیڈر کا قتل: این آئی اے کی درخواست پر پی ایف آئی ارکان کو سپریم کورٹ کا نوٹس - RSS LEADER MURDER

2022 میں کیرالہ میں آر ایس ایس لیڈر سرینواسن کے قتل معاملہ میں سپریم کورٹ نے پی ایف آئی کے 17 ارکان کو نوٹس دیا۔

آر ایس ایس لیڈر کا قتل: این آئی اے کی درخواست پر پی ایف آئی ارکان کو سپریم کورٹ کا نوٹس
آر ایس ایس لیڈر کا قتل: این آئی اے کی درخواست پر پی ایف آئی ارکان کو سپریم کورٹ کا نوٹس (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2024, 10:30 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے کیرالہ کے پلکاڈ ضلع میں آر ایس ایس لیڈر سرینواسن کے 2022 کے قتل کیس میں پی ایف آئی کے 17 ملزمان کی ضمانت کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرنے سے اتفاق کرلیا۔ یہ معاملہ جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح پر مشتمل بنچ کے سامنے آیا۔ عدالت نے ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: مایاوتی نے ڈاکٹر امبیڈکر کے بیان پر امیت شاہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا - AMIT SHAH AMBEDKAR STATEMENT

سماعت کے دوران، بینچ کو بتایا گیا کہ تمام مقدمات، جن میں ملزمان کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے شامل ہیں، جن کی ضمانت سے انکار کیا گیا تھا، معاملے کی مزید سماعت 17 جنوری 2025 کو ہوگی۔ جون میں، کیرالہ ہائی کورٹ نے پی ایف آئی کے 17 ملزمین کو ضمانت دی تھی جو ریاست اور ملک کے دیگر حصوں میں فرقہ وارانہ تشدد کو بھڑکانے کے الزام میں مقدمے کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔ 26 ملزمان میں سے 17 کو ضمانت دیتے ہوئے ہائی کورٹ نے سخت شرائط عائد کیں جن میں تفتیشی افسر کے ساتھ ان کے سیل فون نمبر اور ریئل ٹائم جی پی ایس لوکیشنز کا اشتراک شامل ہے۔

واضح رہےکہ کیرالہ ہائی کورٹ نے 25 جون کو پی ایف آئی کے 17 ملزمین کو ضمانت دے دی تھی۔ 26 میں سے 17 ملزمان کو ضمانت دیتے ہوئے ہائی کورٹ نے سخت شرائط عائد کیں جن میں تفتیشی افسر کے ساتھ ان کے سیل فون نمبر اور ریئل ٹائم جی پی ایس لوکیشنز کا اشتراک شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details