اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش میں دلخراش سڑک حادثہ، منڈن کروا کر واپس آرہے خاندان کی گاڑی الٹ گئی، 6 ہلاک - MADHYA PRADESH ROAD ACCIDENT

مدھیہ پردیش کے سیہور میں ایک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت ہو گئی۔ یہ خاندان سلکان پور سے بھوپال واپس جا رہا تھا۔ یہ خاندان اپنے بیٹے کا منڈن کروا کر(سر کے بال کٹوا کر) واپس آ رہا تھا۔ پھر گاڑی الٹ گئی۔ حادثے میں چھ افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔ سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دلخراش سڑک حادثہ
مدھیہ پردیش میں دلخراش سڑک حادثہ، سلکان پور سے کروا کر واپس آرہے خاندان کی گاڑی الٹ گئی، 6 ہلاک (تصویر: ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 8:06 AM IST

Updated : May 11, 2024, 11:09 AM IST

سیہور: مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ جمعہ کی شام تقریباً 6 بجے سلکان پور میں ایک ٹویرا کار بے قابو ہو کر باونڈری وال سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاندان سلکان پور کے مندر میں اپنے بیٹے کا منڈن (سر کے بال کٹوا کر) کروانے گیا تھا۔ وہاں سے بھوپال واپس آتے ہوئے بھیرو وادی میں گاڑی اپنا توازن کھو بیٹھی اور کار حادثہ کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔

معلومات کے مطابق، راجدھانی بھوپال میں ڈی آئی جی بنگلے کے چوکسے نگر میں رہنے والا پانڈے خاندان جمعہ کو اکشے ترتیہ کے دن سیہور ضلع کے سلکان پور میں واقع مندر میں اپنے 5 ماہ کے بچے کا منڈن کروانے گیا تھا۔ شام 6 بجے کے قریب وہاں سے واپس آتے ہوئے بھیرو وادی میں کار بے قابو ہو کر باؤنڈری وال سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ دیگر 5 افراد زخمی ہیں۔ جنہیں علاج کے لیے ہوشنگ آباد اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

  • اسپتال میں زخمیوں کا علاج جاری ہے:

اس حادثے کے بعد اہل خانہ اور چوکسے نگر میں سوگ کی کیفیت ہے۔ اس واقعے کے بارے میں بدھنی کے ایس ڈی او پی ششانک گرجر نے کہا، "حادثے کی اطلاع ملنے پر، پولیس نے ایمبولینس کو بلایا اور زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے گئے۔ حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔''

  • کمل ناتھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا:

سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئرکرتے ہوئے انہوں نے لکھا، "سیہور ضلع کے سلکان پور میں سڑک حادثے میں بھوپال کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت اور 6 کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ بھگوان اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ دے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 11, 2024, 11:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details