اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سواتی مالیوال کے معاملے پرخواتین لیڈروں کے ردعمل - SWATI MALIWAL MOLESTATION CASE - SWATI MALIWAL MOLESTATION CASE

سواتی مالیوال کیس پر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ سی ایم کیجریوال اس معاملے میں ضرور کارروائی کریں گے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بھی اس پر بیان دیا ہے۔

سواتی مالیوال کے معاملے پرخواتین لیڈروں کے ردعمل
سواتی مالیوال کے معاملے پرخواتین لیڈروں کے ردعمل (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 2:29 PM IST

نئی دہلی: سواتی مالیوال کے معاملے پر خواتین لیڈروں کے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ جمعہ کو مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے کہا کہ سواتی مالیوال پر دباؤ ہے۔ دوسری جانب کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ سی ایم کیجریوال اس معاملے میں ضرور کارروائی کریں گے۔ ساتھ ہی شازیہ علمی اور سائنا بھی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔

اس معاملے پر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا، 'حقیقت یہ ہے کہ سواتی مالیوال نے 3-4 دن (واقعہ کے بعد) تک پولیس میں شکایت درج نہیں کروائی، اس کا مطلب ہے کہ وہ اعلیٰ سطح سے دباؤ میں تھیں۔ یہ ماننے کی وجہ ہے کہ اس پر کافی دباؤ تھا اور شاید اب بھی ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سواتی مالیوال کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ خواتین کے ساتھ کھڑی ہوں چاہے ان کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو۔ یہ عام آدمی پارٹی کا معاملہ ہے اور وہ اس پر فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:کیجریوال کے پی اے بیبھو کمار کے خلاف ایف آئی آر درج، سواتی مالیوال نے تھپڑ اور پیٹ میں لات مارنے کا الزام لگایا - SWATI MALIWAL MOLESTATION CASE

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی خاتون کے ساتھ بدسلوکی یا ہراساں کیا جاتا ہے تو میں اس خاتون کی حمایت میں کھڑی ہو کر بولوں گی۔ اگر ایسا ہوا ہے اور اروند کیجریوال کو اس معاملے کا علم ہے تو وہ یقینی طور پر اس پر مناسب کارروائی کریں گے اور اس معاملے کا کوئی حل نکالیں گے۔ آپ کی جانکاری کے لیے بتاتے چلیں کہ سواتی مالیوال نے پیر 13 مئی کو اروند کیجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار پر سی ایم کی رہائش گاہ کے اندر ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس معاملے میں خواتین کے قومی کمیشن نے ویبھو کمار کو اس معاملے میں سمن بھیجا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details