نئی دہلی:صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم اور بی جے پی کے رہنما اٹل بہاری واجپائی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔واجپائی کو ان کی یادگار 'سدیو اٹل' پر خراج عقیدت پیش کرنے میں ان کے ساتھ مرکزی وزراء سمیت دیگر معززین اور مختلف پارٹیوں کے رہنما شامل تھے۔
وزیر اعظم مودی نے X پر ایک پوسٹ میں لکھا،"اٹل جی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت۔ انہیں قوم کی تعمیر میں ان کی بے مثال شراکت کے لئے لاتعداد لوگ یاد کرتے ہیں انہوں نے اپنی پوری زندگی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وقف کر دی کہ ہمارے شہری بہتر معیار کی زندگی گزاریں۔ہم ہندوستان کے لیے ان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ آج صبح 'سدایو اٹل' میں دیگر معززین کے ساتھ انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔