اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مبینہ گمراہ کن ویڈیو کلپ پر نتن گڈکری نے کانگریس کو قانونی نوٹس بھیجا، معافی کا مطالبہ کیا - legal notice

Gadkari's legal notice to Congress پی آئی بی فیکٹ چیک آف گورنمنٹ آف انڈیا نے بھی مرکزی وزیر نتن گڈکری کے ویڈیو پر پوسٹ کرنے کے تناظر میں کہا کہ ایک گمراہ کن ویڈیو لنک شیئر کیا گیا ہے۔ پی آئی بی نے کہا کہ ان کا بیان گذشتہ حکومت کے تناظر میں ہے۔ گڈکری کے وکیل نے اس معاملے میں کانگریس پارٹی کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 9:16 AM IST

نئی دہلی:مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کانگریس لیڈروں ملیکارجن کھرگے اور جے رام رمیش کو 'بھرم پھیلانے' کے ارادے سے سوشل میڈیا پر اپنے انٹرویو سے 19 سیکنڈ کا کلپ شیئر کرنے کے لیے قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ گڈکری نے کانگریس پارٹی پر انٹرویو کے سیاق و سباق اور معنی کو چھپانے کا الزام لگایا ہے۔ گڈکری کا کہنا ہے کہ کانگریس نے پارٹی کے اندر 'انتشار، سنسنی اور بدنامی' اور 'دراڑ پیدا کرنے' کے ارادے سے غلط ویڈیو شیئر کیا ہے۔

گڈکری کے وکیل بالیندو شیکھر کی طرف سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے، " میرے موکل کے انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، اور مذکورہ ویڈیو کو کانگریس کے ایکس ہینڈل پر اپ لوڈ کرکے دوبارہ پیش کیا گیا ہے جو کہ بے بنیاد اور بے معنی ہے۔ گڈکری نے الزام لگایا کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔

گڈکری کی طرف سے وکیل نے یہ قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ میرا موکل حکومت ہند کے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے کابینہ وزیر ہیں۔ مرکزی کابینہ کا حصہ ہونے کے ناطے، وہ اکثر پریس اور میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں تاکہ موجودہ حکومت کے دور میں کیے گئے کاموں اور کامیابیوں کو اجاگر کریں۔ اسی تسلسل میں انہوں نے ایک آن لائن پلیٹ فارم ' دی للن ٹاپ' سے بات کی تھی جو ابھی تک دستیاب ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میرا کلائنٹ آپ کی پارٹی (انڈین نیشنل کانگریس) کے آفیشل ہینڈل پر یکم مارچ 2024 کو صبح 9:36 بجے مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر مواد اور پوسٹ کو سن کر حیران رہ گیا تھا۔ ایک 19 سیکنڈ کا آڈیو اور ویژول کلپ شیئر کیا گیا ہے۔ سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا یہ کلپ عوام کی نظروں میں میرے مؤکل کی تذبذب اور بدنامی کا باعث بنتا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ کانگریس پارٹی کے رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے حقائق اور بیانات کو توڑ مروڑ کر ایک جھوٹی اور خیالی کہانی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نوٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ کانگریس لیڈران انٹرویو کے مواد سے واقف تھے اور انہوں نے جان بوجھ کر گفتگو کے متعلقہ معنی کو چھپا کر ہندی کیپشن اور ویڈیو پوسٹ کیا، جو بی جے پی لیڈر گڈکری کی ساکھ کو داغدار کرنے کے لیے جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کا یہ اقدام قابل مذمت ہے، حقیقت میں غلط ہے لیکن سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس پوسٹ کا مواد سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر بڑی تعداد میں شیئر کیا گیا اور دیکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں میرے مؤکل کی ساکھ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔

قانونی نوٹس میں مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ نوٹس موصول ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر کانگریس پارٹی کے سوشل میڈیا ہینڈل سے اس پوسٹ کو ہٹا دیا جائے اور نتن گڈکری سے 3 دن کے اندر معافی مانگی جائے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسا کرنے میں ناکام رہنے کی صورت میں بی جے پی لیڈر دیگر قانونی آپشنز کی طرف رجوع کرنے پر مجبور ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details