بھوپال: مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج شام چھ پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم کی آخری تاریخ ختم ہونے کے ساتھ ہی انتخابی مہم تھم جائے گی۔
پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو سدھی، شہڈول، جبلپور، منڈلا، بالاگھاٹ اور چھندواڑہ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی، لیکن ماؤنوازی سے متاثرہ بالاگھاٹ پارلیمانی حلقہ کے تین اسمبلی حلقوں بیہر، لانجی اور پرسواڑا میں صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ہی ووٹنگ ہوگی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس کے پیش نظر بیہر، لانجی اور پرسواڑا میں انتخابی مہم آج شام 4 بجے اور باقی تمام علاقوں میں شام 6 بجے ختم ہو جائے گی۔ اس مدت کے بعد کوئی انتخابی میٹنگز اور روڈ شو وغیرہ نہیں ہوں گے۔ امیدوار گھر گھر جا کر ووٹرز سے رابطہ کر سکیں گے۔