نئی دہلی: ہندوستان آج اپنا 76واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب دہلی میں کرتویہ پتھ (سابقہ راج پتھ) پر منعقد کی گئی جو ملک بھر میں توجہ کا مرکزی رہی۔ اس میں ملک کی ثقافت اور عسکری طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس سال یوم جموریہ کی تقریبات میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ صدر دروپدی مرمو پریڈ نے تقریب کی صدارت کی اور پریڈ میں حصہ لینے والی فوجی ٹکڑیوں کی سلامی لی۔
#WATCH | 76th #RepublicDay🇮🇳 | The next on display on Kartavya Path is the Pralay Weapon System, Indigenously developed by RCI, DRDO, followed by Assam Rifles Marching Contingent, followed by Assam Rifles Band on the Kartavya Path, during the Republic Day Parade.
— ANI (@ANI) January 26, 2025
(Source: DD… pic.twitter.com/OpIw75JiJC
اس سال کی تقریب میں تقریباً 10,000 خصوصی مہمانوں نے شرکت کی اور پریڈ کا مشاہدہ کیا۔ پہلی بار تینوں افواج کی جھانکی میں مسلح افواج کے درمیان انضمام کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس کا موضوع 'مضبوط اور محفوظ ہندوستان' ہوگا۔ اس جھانکی میں جوائنٹ آپریشنز روم کو دکھایا گیا جو تینوں افواج کے بیچ نیٹ ورکنگ اور مواصلات کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
صدر دروپدی مرمو نے قومی پرچم لہرایا
صدر دروپدی مرمو نے کرتویہ پتھ پر 76ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر قومی پرچم لہرایا۔ اس کے بعد قومی ترانہ اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
#WATCH | President Droupadi Murmu unfurls the National Flag at Kartavya Path, on the occasion of 76th #RepublicDay🇮🇳
— ANI (@ANI) January 26, 2025
National anthem and 21 Gun salute follows.
(Source: DD News) pic.twitter.com/6969bmx2B4
پریڈ کا آغاز 300 فنکاروں کے ساتھ
یوم جمہوریہ پریڈ 2025 کا آغاز 300 فنکاروں کے ایک گروپ کی طرف سے دیسی سازوسامان کے ساتھ ہوا۔ فن کاروں کے اس گروپ نے وزارت ثقافت کی جانب سے موسیقی کا مظاہرہ کیا جس میں مختلف موسیقی کے آلات کا استعمال کیا گیا۔
76th #RepublicDay🇮🇳 | The heralding of the Republic Day Parade 2025 is being done by a group of 300 artists with an Indigenous mix of instruments. Ministry of Culture has brought together this ensemble of instruments that includes a wide mix of wind and percussion instruments.… pic.twitter.com/soY31GJ52S
— ANI (@ANI) January 26, 2025
انڈونیشیا کے فوجیوں کی پریڈ
76ویں یوم جمہوریہ میں انڈونیشین ملٹری اکیڈمی (اکمل) کے 190 رکنی بینڈ اور مارچ کرنے والے دستے نے بھی کرتویہ پرتھ پر پریڈ کی۔ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے اپنے دستے کی سلامی لی۔
#WATCH | Delhi: The Genderang Suling Canka Lokananta, a 190-member ensemble band from the Indonesian Military Academy (Akmil) and Marching Contingent, comprising 152 personnel from all branches of the Indonesian National Armed Forces (TNI) on Kartavya Path on 76th #RepublicDay🇮🇳… pic.twitter.com/vbyaGgVgTH
— ANI (@ANI) January 26, 2025
براہموس میزائل، پیناکا ملٹی لانچر راکٹ سسٹم کی نمائش
برہموس میزائل اور پیناکا ملٹی لانچر راکٹ سسٹم کو بھی یوم جمہوریہ کی نمائشی پریڈ کے دوران دکھایا گیا۔
VIDEO | Republic Day Parade: BrahMos missile and Pinaka multi-launcher rocket system being displayed at Kartavya Path.#RepublicDayWithPTI #RepublicDay2025
— Press Trust of India (@PTI_News) January 26, 2025
(Full video available on PTI Videos - https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/BeSEi6rJin
بی ایس ایف کے اونٹ دستے کا مظاہرہ
بی ایس ایف کے اونٹ دستے نے دہلی میں کرتویہ پتھ پر 76ویں یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران پرفارم کیا۔ اس دوران این سی سی کے جوانوں نے بھی کارکردگی کا پُرجوش مظاہرہ کیا۔
#RepublicDay🇮🇳: Camel Contingent of the BSF followed by Camel Mounted Band of the BSF and NCC Contingent during the 76th #RepublicDay Parade on Kartavya Path, in Delhi
— ANI (@ANI) January 26, 2025
(Source: DD News) pic.twitter.com/8YaKFrXtJz
اتراکھنڈ کی جھانکی قدرتی خوبصورتی اور ایڈونچر ٹورازم کا مظاہرہ
دہلی میں کرتویہ پتھ پر 76ویں یوم جمہوریہ کی پریڈ کے دوران ریاست اتراکھنڈ کی جھانکی کا تھیم 'ثقافتی ورثہ اور ایڈونچر اسپورٹس' تھا۔ اس میں ریاست کی بھرپور ثقافت، قدرتی خوبصورتی اور ایڈونچر ٹورازم کی نمائش کی گئی۔
#RepublicDay🇮🇳: Uttarakhand's tableau showcased during the 76th #RepublicDay Parade on Kartavya Path, in Delhi
— ANI (@ANI) January 26, 2025
The tableau is themed " cultural heritage and adventure sports", showcasing the state’s rich culture, natural beauty, and adventure tourism.
(source: dd news) pic.twitter.com/igQbx4bnPQ
40 طیاروں کی پرفارمنس
76ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر فضائیہ نے پریڈ کے دوران فلائی پاسٹ پیش کیا۔ اس میں کل 40 طیارے شامل تھے جن میں 22 لڑاکا طیارے، 11 ٹرانسپورٹ طیارے اور 7 ہیلی کاپٹر شامل تھے۔ اس کے علاوہ 3 اپاچی ہیلی کاپٹروں نے بھی مظاہرہ کیا۔
#WATCH | 76th #RepublicDay🇮🇳 | Indian Air Force Band playing the tune 'Sound Barrier' followed by IAF marching contingent on the Kartavya Path, during the Republic Day Parade.
— ANI (@ANI) January 26, 2025
(Source: DD News) pic.twitter.com/icc5bxKiFn
امریکہ کی مبارک باد
امریکہ نے ہندوستان کو یوم جمہوریہ پر مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں امریکی حکومت نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی بنیاد کے طور پر ہندوستان کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ امریکہ بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے اور ہندوستان امریکہ تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ رہے ہیں۔ روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ 'امریکہ کی جانب سے میں ہندوستان کے لوگوں کو ان کے ملک کے یوم جمہوریہ پر مبارکباد دیتا ہوں۔'