اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گیانواپی کیس کے سلسلے میں مسلم تنظیموں کی اہم میٹنگ

Meeting of Muslim organizations گیانواپی کیس کے سلسلے میں آج دہلی میں مسلم تنظیموں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مسلم رہنماؤں اور علمائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 6:04 PM IST

Updated : Feb 1, 2024, 10:07 PM IST

گیانواپی کیس کے سلسلے میں مسلم تنظیموں کی اہم میٹنگ

دہلی: دہلی میں آج بعد نماز عصر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں گیانواپی مسجد کیس کے سلسلہ میں غور و خوص کیا گیا۔ میٹنگ میں جمعیت علما ہند کے دونوں صدور مولانا ارشد مدنی اور مولانا محمود مدنی، رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی، جماعت اسلامی ہند کے قومی نائب صدر سلیم انجینئر اور ملک محتشم، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان سید قاسم رسول الیاس، کمال فاروقی، جماعت اہل حدیث سے امام اصغر علی مہدی، مولانا نیاز احمد فاروقی نے شرکت کی۔ دہلی کے آئی ٹی او پر واقع جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر پر میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات نہیں کی گئی جبکہ یہ بتایا گیا کہ مسلم رہنماؤں کی جانب سے 2 فروری کو صبح 11 بجے دہلی میں ہی ایک پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق گیانوابی معاملے میں ہندو فریق کی عرضی پر وارانسی کورٹ نے گیانواپی کے ویاس تہہ خانے میں پوجا کرنے کا حق دیا ہے۔ اسی سے متعلق یہ ہنگامی میٹنگ بلائی گئی ہے. واضح رہے کہ وارانسی عدالت نے 1 فروری سے گیانواپی کیمپس میں 31 سال بعد پوجا کرنے کی اجازت دی ہے. جس لے بعد آج صبح سے ہی بڑی تعداد میں لوگ گیانواپی کے ویاس تہہ خانے میں پوجا کے لیے پہنچے تھے. اترپردیش کے وارانسی کی ضلعی عدالت کے حکم کے بعد گیان واپی کمپلیکس کے جنوبی تہہ خانے کے اندر پجاریوں اور عقیدت مندوں کی موجودگی میں دیوتاؤں کی پوجا بدھ کی رات سے شروع ہوئی اور جمعرات کی صبح خصوصی پوجا منگلا آرتی بھی کی گئی۔

Last Updated : Feb 1, 2024, 10:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details