بھگوان مہاویر کا امن، ہمدردی، بھائی چارے کا پیغام سب کے لیے تحریک کا ذریعہ: مودی
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو مہاویر جینتی پر اہل وطن کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ایکس پر کہا کہ "بھگوان مہاویر کا امن، ہمدردی اور بھائی چارے کا پیغام سب کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔" وہ 2550ویں بھگوان مہاویر نروان مہوتسو پروگرام میں موجود لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔
کھڑگے، راہل اور پرینکا نے مہاویر جینتی پر عوام کو مبارکباد دی
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مہاویر جینتی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے اور اس مقدس تہوار پر سب کی خوشحالی کی خواہش کی ہے۔
کھڑگے نے کہا کہ "مہاویر جینتی کے پرمسرت موقع پر ہماری دلی مبارکباد۔ بھگوان مہاویر کی زندگی اور تعلیمات ہمیں مہربان اور سادہ رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ان کی تعلیمات ہمیں خوشی، قناعت اور بے لوث زندگی کی راہ دکھاتی ہیں۔ یہ تہوار سچائی، عدم تشدد اور ہم آہنگی کے تئیں ہر ایک کے عزم کو مضبوط کرے۔"
راہل گاندھی نے کہا کہ "جین مت کے 24ویں تیرتھنکر بھگوان مہاویر کے یوم پیدائش پر اہل وطن کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ بھگوان مہاویر کی زندگی، ہمدردی اور انسانیت کی ان کی تعلیمات ہم سب کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔"