ممبئی: مانخورد شیواجی نگر حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے نواب ملک کو شکست دے دی ہے۔
مہاراشٹر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار) کے ایک سرکردہ رہنما نواب ملک مانخورد شیواجی نگر حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے ابو اعظمی سے ہار گئے ہیں۔ اعظمی نے 2019 میں یہاں سے الیکشن جیتا تھا۔
اس بار نواب ملک کا مقابلہ سماج وادی پارٹی کے امیدوار اور ایم وی اے کے حمایت یافتہ موجودہ ایم ایل اے ابو اعظمی کے ساتھ ساتھ شیوسینا کے سریش پاٹل سے تھا۔ نواب ملک مینکا گاندھی کے ساتھ مل کر کام کرتے تھے۔ انہوں نے اپنا پہلا الیکشن 1984 میں لڑا اور صرف 2500 ووٹ حاصل کئے۔