اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایگزٹ پولس 2024 میں بی جے پی کو خاصی برتری مگر 400 پار کا خواب چکناچور - Lok Sabha Election 2024 Exit Poll

لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں آٹھ ریاستوں میں 57 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ اس بار لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں میں سے 542 سیٹوں کے لیے انتخابات ہوئے۔ گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال کے بلامقابلہ منتخب ہونے کی وجہ سے یہاں انتخابات نہیں ہوئے تھے۔ انتخابی نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ اس سے پہلے آج کے ایگزٹ پول سے کم و بیش اندازہ ہو جائے گا کہ ہر پارٹی کو کتنی سیٹیں مل سکتی ہیں۔ پوری خبر پڑھیں۔

کچھ دیر میں جاری کئے جائیں گے ایگزٹ پول
کچھ دیر میں جاری کئے جائیں گے ایگزٹ پول (Photo Credit: ETV Bharat GFX)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 1, 2024, 5:56 PM IST

Updated : Jun 1, 2024, 10:38 PM IST

حیدرآباد : ایگزٹ پولز 2024 لائیو: ریپبلک-پی ایم اے آر کیو-میٹریز، لوک پول نے این ڈی اے کے لیے زبردست واپسی کی پیش گوئی کی ہے۔ ریپبلک-پی ایم اے آر کیو-میٹریز کے مطابق این ڈی اے 359 سیٹوں کے ساتھ انتخابات میں کلین سویپ کر رہی ہے، جبکہ انڈیا کو 154 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ لوک پول کے مطابق این ڈی اے کو 325-335 سیٹیں، انڈیا کو 155-165 اور دوسروں کو 48-55 سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔

وہیں انڈیا نیوز- ڈی ڈائنامکس کے ایگزٹ پول میں این ڈی اے کی برتری بتائی جارہی ہے۔ بی جے پی اتحاد کو 371 سیٹیں، انڈیا بلاک کو 125 سیٹیں اور دیگر کو 47 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اسی طرح جن کی نے پیش قیاسی کی ہے کہ این ڈی اے کو 362-392، انڈیا بلاک کو 141-161 اور دیگر کو 10-20سیٹیں ملیں گے۔

ری پبلک بھارت۔میٹریز کے مطابق این ڈی اے کو 353-368، انڈیا بلاک کو 118-133 اور دیگر کو 43-48 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

جبکہ ری پبلک ٹی وی۔پی مارک ایگزٹ پول میں بتایا گیا کہ این ڈی اے کو 359، انڈیا بلاک کو 154 اور دیگر 30 نشستوں پر کامیابی ملنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

این ڈی ٹی وی پول آف پول کے مطابق این ڈی اے کو 365 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ انڈیا بلاک کو 142 اور دیگر کو 36 سیٹیں ملنے کی پیش قیاسی کی جارہی ہے۔

انڈیا ٹوڈے۔ایکس مائی انڈیا ایگزٹ پول کے مطابق کرناٹک میں این ڈی کی کلین سوئپ کی پیش قیاسی کی گئی۔ یہاں این ڈی اے کو 23-25 ​​سیٹیں اور انڈیا اتحاد کو صرف 3-5 سیٹیں ملنے کی پیش قیاس کی ہے۔ وہیں کیرالا میں اس بار بی جے پی کا کھاتہ کلنے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ انڈیا ٹوڈے-ایکسس مائی انڈیا پول کے مطابق یو ڈی ایف کو 17-18 سیٹیں این ڈی اے کو 2-3 سٹیں ملنے کا امکان ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کی تکمیل کے بعد، پول ایجنسیاں اور میڈیا گروپس اپنے متعلقہ ایگزٹ پول تخمینہ جاری کریں گے۔ ایک خیال ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج ایگزٹ پول میں ظاہر ہوتے ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس بار کون سی پارٹی حکومت بنا سکتی ہے۔ تاہم کئی بار ایگزٹ پول کی پیشین گوئیاں غلط ثابت ہوئی ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں آٹھ ریاستوں کی 57 سیٹوں پر شام 6 بجے ووٹنگ ختم ہونے کے 30 منٹ بعد ایگزٹ پول کا تخمینہ جاری کیا جا سکتا ہے۔

2019 کے ایگزٹ پول کتنے درست تھے؟

لوک سبھا انتخابات 2019 کے بیشتر ایگزٹ پولز نے بی جے پی اور این ڈی اے کی بڑی جیت کی پیش گوئی کی تھی۔ ایک یا دو ایگزٹ پول کو چھوڑ کر بی جے پی کو 300 سے زیادہ سیٹیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی تھی۔ جبکہ کانگریس کی قیادت والی یو پی اے کو تقریباً 100 سیٹیں ملنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ لوک سبھا انتخابات 2019 کے نتائج آنے کے بعد ایگزٹ پول کی زیادہ تر پیشین گوئیاں درست ثابت ہوئیں۔

ایگزٹ پول کیسے کرایا جاتا ہے؟

ایگزٹ پول انتخابات کے آغاز کے بعد یا ووٹنگ کے دن کرائے جاتے ہیں۔ پولنگ ایجنسیوں کے کارکن پولنگ بوتھ کے باہر ووٹ ڈالنے والے لوگوں کی ترجیحات جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہوں نے کس پارٹی یا امیدوار کو ووٹ دیا۔ اس کے بعد ووٹرز سے حاصل کردہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا جاتا ہے اور انتخابی نتائج کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

پہلا ایگزٹ پول کب ہوا؟

بھارت میں پہلی بار 1996 میں ایگزٹ پول کرایا گیا۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین کے سربراہ ایرک ڈی کوسٹا نے ملک میں پہلی بار ایگزٹ پول کرایا۔ اس میں انہوں نے 1996 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی پیشین گوئی کی تھی۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں بھی بی جے پی نے جیت درج کی تھی۔ اس کے بعد ملک میں ایگزٹ پولز کا رجحان بڑھ گیا۔

Last Updated : Jun 1, 2024, 10:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details