حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ووٹرز شام 6 بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے۔ پولنگ کے پیش نظر سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہین۔ اس مرحلے میں 9 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک خطے کی 96 نشستوں کے لیے کل 1,717 امیدوار میدان میں ہیں۔
چوتھے مرحلے میں آندھرا پردیش کی تمام 25، تلنگانہ کی کل 17، اتر پردیش کی 13، مہاراشٹر کی 11، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال کی 8-8، چھتیس گڑھ کی پانچ، جھارکھنڈ اور اڈیشہ کی 4-4، اور جموں - کشمیر کی ایک سیٹ شامل ہے۔ اسی کے ساتھ آندھرا پردیش کی کل 175 اسمبلی سیٹوں اور اڈیشہ کی 28 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔
- پانچ مرکزی وزیر میدان میں
چوتھے مرحلے میں مودی حکومت کے پانچ وزراء گری راج سنگھ (بیگوسرائے)، اجے مشرا ٹینی (کھیری)، جی کشن ریڈی (سکندرآباد)، نتیا نند رائے (اجیار پور) اور ارجن منڈا (کھونٹی) میدان میں ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو (قنوج)، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی (حیدرآباد)، اداکار شتروگھن سنہا (آسنسول)، سابق کرکٹر یوسف پٹھان (بہرام پور)، کیرتی آزاد (بردھمان)، مادھوی لتا (حیدرآباد)، وائی ایس شرمیلا (کڈپا)، مہوا موئترا (کرشنا نگر) جیسے ہیوی ویٹ امیدوار بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
- سرینگر لوک سبھا سیٹ پر سہ رخی مقابلہ
اس مرحلے میں جموں و کشمیر کی سری نگر لوک سبھا سیٹ پر بھی پولنگ جاری ہے۔ یہاں سہ رخی مقابلہ بتایا جا رہا ہے۔ نیشنل کانفرنس کی طرف سے آغا سید روح اللہ مہدی، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سے وحید پرہ، جموں کشمیر اپنی پارٹی کے محمد اشرف میر، ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی سے امیر بٹ، جے اینڈ کے نیشنل پینتھرس پارٹی (بھیم) سے حقیقت سنگھ، لوک تانترک پارٹی سے روبینہ اختر اور 18 آزاد امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
- 2019 کے مقابلے میں کم ٹرن آؤٹ