اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پہلے دو مراحل میں ہی اڑ گئے بی جے پی کے طوطے، اکھلیش - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

انتخابی بانڈز پر تنقید کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ دنیا کی کوئی سیاسی جماعت ایسی نہیں ہوگی جس نے اتنے بڑے پیمانے پر پیسہ اکٹھا کیا ہو۔ اکھلیش نے اپنی تقریر میں انہیں دہلی والے اور لکھنؤ والے کہہ کر کئی بار طنز کیا۔

اکھلیش
اکھلیش (Akhilesh Yadav (ANI))

By UNI (United News of India)

Published : May 2, 2024, 10:08 PM IST

بدایوں: سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ پہلے دو مراحل کی ووٹنگ میں ہی بی جےپی کے طوطے اڑ چکے ہیں۔

ایس پی امیدوار آدتیہ یادو کی حمایت میں بدایوں پہنچے اکھلیش یادو نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا نام لئے بغیر کہا'اب طوطے اڑ نے والی بات آگئی ہے۔ طوطے تب اڑیں گےتب اڑیں گے۔ مجھے پتہ ہے کہ دہلی والے بھی آج بدایوں آئے ہوئے ہیں۔ ان کے پاس بھی اطلاعات اور جانکاری کے ذرائع ہیں۔ طوطے جب اڑیں گے تب اڑیں گے لیکن ان کے طوطے تو آج ہی اڑ گئے ہونگے۔

اے آر ٹی او دفتر کے سامنے واقع میدان میں منعقد ریلی میں اکھلیش یادو نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا' یہ صرف آئین ختم کرنے کےپیچھے پڑ ے ہوئے ہیں۔ کورونا کے ٹیکے پر کہا'سب نے ویکسین لگوائی، لیکن ہمارے جیسے کچھ ساتھی ہونگے جنہوں نے نہیں لگوائی۔ جنہوں نے لگوائی وہ آج سرٹیفکیٹ دیکھتے ہونگے تو اس پر کیا گزرتی ہوگی۔جو یہ دیکھتے ہونگے وہ آج بی جےپی کے خلاف ووٹ دینے نکل پڑیں گے۔ بی جے پی اس وقت مصیبت میں موقع دیکھ رہی تھی۔

انتخابی بانڈز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی سیاسی جماعت ایسی نہیں ہوگی جس نے اتنے بڑے پیمانے پر پیسہ اکٹھا کیا ہو۔ اکھلیش نے اپنی تقریر میں انہیں دہلی والے اور لکھنؤ والے کہہ کر کئی بار طنز کیا۔

اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے مہنگائی کے دور میں پارلے جی بسکٹ سے سیکھا ہے، جیسے جیسے مہنگائی بڑھی، پیکٹ میں بسکٹ کی تعداد کم ہوتی گئی۔ اسی طرح وہ کھاد کے بوریوں سے کھاد نکال کر مہنگائی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔بی جے پی نے پہلے ہی کھاد کی مقدار 5 کلو کم کر دی ہے اگر بی جے پی کی حکومت دوبارہ آئی تو آپ کو پارلے جی بسکٹ کے پیکٹ میں ایک بسکٹ ملے گا اور آپ کو تھیلی میں کھاد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایس پی نے فیصلہ کیا ہے کہ غذائیت سے بھرپور آٹے کے ساتھ ڈاٹا بھی دیں گے۔ کسانوں کی نبض کو محسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی کے لوگ اقتدار میں آئے تو وہ کہتے تھے کہ وہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کریں گے۔ آج کسانوں کے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ کسانوں کے لیے کالے قانون بنانے کاکام کیا۔ اگر یہ قوانین بنائے جاتے تو کسانوں کی کمائی صنعت کاروں کے ہاتھ میں چلی جاتی۔

اگنی ور یوجنا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم اسے قبول نہیں کریں گے۔ نوجوانوں کو چار سال نوکریاں دے کر ان کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے۔ جلسہ گاہ پر کھڑے پولیس والوں کو دیکھ کر انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو وہ پولیس کی مدت کو تین سال تک کم کر دیں گے۔ اس دوران کئی اعلانات کے ساتھ اکھلیش نے نوجوانوں کے لیے اسپورٹس سنٹربنانے کا وعدہ بھی کیا۔

ایس پی صدر نے کہا'ہم سابقہ الیکشن بھی نہیں ہرائے گئے تھے۔ انہوں نے ہاتھ اٹھا کر عوام سے پوچھا کہ کیا وہ ان بی جے پی والوں سے اپنا حساب کتاب کریں گے یا نہیں۔ یہ کہتے ہوئے انہوں نے ایس پی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں بدایوں کے عوام پر مکمل اعتماد ہے۔

میڈیکل کالج کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کالج کو برباد کر دیا ہے۔ بی جے پی والے کہتے ہیں کہ گھر والے لڑ رہے ہیں۔ اگر بی جے پی کو برا لگتا ہے تو اسے یہ عہد کرنا چاہئے کہ وہ خاندان کے کسی فرد کو میدان میں نہیں اتارے گی اور نہ ہی خاندان کے کسی فرد سے ووٹ لے گی۔ ہم پی ڈی اے خاندان سے لڑ رہے ہیں۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details