اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کولکاتا ریپ قتل معاملہ: سی بی آئی نے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا - Kolkata Rape Murder case - KOLKATA RAPE MURDER CASE

سی بی آئی نے کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو بھی ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل معاملے میں گرفتار کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی تلہ پولیس اسٹیشن انچارج ابھیجیت منڈل کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ وہیں دوسری طرف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور جونیئر ڈاکٹروں کے درمیان دوسری ملاقات بھی بے نتیجہ رہی۔

آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش گرفتار
آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش گرفتار (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2024, 8:33 AM IST

کولکاتا: سی بی آئی، جو کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس کی تحقیقات کر رہی ہے، نے سنیچر کو کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور تالا پولیس اسٹیشن کے انچارج ابھیجیت منڈل کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور ایک پولیس افسر کو ایف آئی آر درج کرنے میں مبینہ تاخیر اور عصمت دری-قتل کیس میں ثبوتوں کو مٹانے کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس سے پہلے سندیپ گھوش کو سی بی آئی نے مالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ گھوش 23 ستمبر تک عدالتی حراست میں ہیں۔

گھوش کی گرفتاری پر ایک جونیئر ڈاکٹر نے کہا کہ ہم ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ میں ملوث ہونے پر کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور تالا پولیس اسٹیشن کے انچارج ابھیجیت منڈل کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ہم ان کی گرفتاریسے بہت خوش ہیں۔ سی بی آئی کو ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو بھی گرفتار کرنا چاہیے۔

ممتا بنرجی اور ڈاکٹروں کی دوسری میٹنگ بھی ناکام

دوسری جانب مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور جونیئر ڈاکٹروں کے درمیان دوسری ملاقات بے نتیجہ رہی۔ جونیئر ڈاکٹروں کا ایک وفد ہفتہ کی شام وزیر اعلیٰ سے ان کی رہائش گاہ پر ملنے آیا۔ جونیئر ڈاکٹروں نے میٹنگ کی لائیو سٹریمنگ کا مطالبہ کیا۔ سی ایم ممتا نے کہا کہ لائیو سٹریمنگ کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے۔

مزید پڑھیں: کولکاتا ریپ قتل معاملہ: آخری رسومات کے بعد ایف آئی آر درج کرنے پر سپریم کورٹ نے حیرت کا اظہار کیا

سی ایم بنرجی نے اپنی رہائش گاہ کے دروازے پر کھڑے جونیئر ڈاکٹروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب دو گھنٹے سے بارش میں کھڑے ہیں۔ میں آپ سب کا انتظار کر رہی ہوں۔ سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ اس لیے ہم لائیو سٹریمنگ نہیں کر رہے ہیں۔" میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ جو بھی ریکارڈنگ ہوگی، وہ آپ کو دے دی جائے گی۔ میری درخواست قبول کریں اور اگر آپ میٹنگ میں نہیں آنا چاہتے تو اندر آ کر چائے پی لیں۔۔۔ ہم میٹنگ کے منٹس تیار کر کے آپ کو دیں گے۔ ریکارڈنگ بعد میں دے دی جائے گی۔"

آپ میٹنگ کی قدر نہیں کر رہے ہیں

اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ، "آپ میٹنگ کی قدر نہیں کر رہے ہیں، اگر آپ میٹنگ نہیں کرنا چاہتے تو آپ نے مجھے کیوں لکھا؟ میں نے بھی بہت سے احتجاج کیے ہیں۔ میں احتجاج کو وقار دینا چاہتی ہوں۔ میں تفصیلات پر دستخط کروں گی۔ بعد میں سپریم کورٹ کی اجازت سے ویڈیو آپ کو سونپ دوں گی۔"

وہیں ڈاکٹروں کے نمائندہ وفد میں شامل جونیئر ڈاکٹر ارنب مکھرجی نے کہا کہ ہم نے میٹنگ کی لائیو اسٹریمنگ کے لیے اپیل کی تھی۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ لائیو اسٹریمینگ ممکن نہیں ہے، کیوں کہ یہ سی ایم کی رہائش گاہ ہے۔ ہم نے چیف سکریٹری سے کہا کہ ہم لائیو اسٹریمنگ چاہتے ہیں تاکہ شفافیت بنی رہے۔ ہم نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ویڈیو گرافر میٹنگ کو ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہاں سی ایم کے سکیورٹی اہلکار ویڈیو شوٹ کر رہے تھے اور انہوں نے کہا کہ یہ حفاظتی وجوہات کی بنا پر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممتا بنرجی اچانک احتجاجی ڈاکٹروں کے بیچ پہنچ گئیں، کہا میں وزیر اعلیٰ نہیں، آپ کی دیدی ہوں

ABOUT THE AUTHOR

...view details