اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کھڑگے- راہل نے اڈیشہ کے لوگوں کو 'اتکل دیوس' پر مبارکباد پیش کی - Utkal Diwas

Kharge-Rahul Congratulates Odia People: اڈیشہ کے لوگوں کو ’اُتکل دیوس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ریاست کی خوشحالی اور وہاں کے لوگوں کے روشن مستقبل کے لیے کانگریس ہی بہتر کام کر سکتی ہے۔ مسٹرکھڑگے اور راہل گاندھی نے کہا کہ ’’اتکل دیوس کے موقعے پر، ہم اڈیشہ کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Kharge-Rahul congratulates the people of Odisha
Kharge-Rahul congratulates the people of Odisha

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 1, 2024, 4:09 PM IST

نئی دہلی:کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے اڈیشہ کے لوگوں کو ’اُتکل دیوس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی خوشحالی اور وہاں کے لوگوں کے روشن مستقبل کے لیے کانگریس ہی بہتر کام کر سکتی ہے۔

مسٹرکھڑگے نے کہا ’’اتکل دیوس کے موقعے پر، ہم اڈیشہ کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ اڈیشہ اپنی قدرتی خوبصورتی، منفرد ثقافت اور خوبصورت یادگاروں کے لیے جانا جاتا ہے اور یہ ایک بڑی قبائلی آبادی کا گھر ہے جو فطرت کی قدر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’اڈیشہ کو روزگار کے مزید مواقع، بدعنوانی سے آزادی اور اپنے تمام لوگوں کی بہتری کی ضرورت ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے یہ اسمبلی الیکشن ایک موقع ہے۔ صرف کانگریس پارٹی ہی اس کو یقینی بنا سکتی ہے۔ اس مبارک دن پر، آئیے ہم اڈیشہ کے روشن مستقبل کا عہد کریں تاکہ وہ قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرتا رہے۔

کانگریس، اڈیشہ کو بہتر بنانے کی ضرورت کا اظہار کرتے ہوئے، مسٹر گاندھی نے کہا کہ، "اڈیشہ کو ثقافتی اور قدرتی تنوع اور سنہری تاریخ سے نوازا گیا ہے۔ اڈیشہ کے لوگ محنتی ہیں، ان کے پاس صلاحیت ہے لیکن موقع نہیں ہے۔ اتکل دیوس پر ریاست کے تمام لوگوں کو ہماری طرف سے نیک خواہشات کے ساتھ مبارکباد۔

انہوں نے کہا، "ریاست کے نوجوان بے روزگاری کا شکار ہیں، پوری ریاست طویل عرصے سے شدید بدعنوانی کا شکار ہے۔ 2024 وہ وقت ہے، اپنی پیاری ریاست کو ان سے نکال کرترقی کی راہ پر بھر سے لانا ہے۔ کانگریس کے ساتھ مل کراڈیشہ کے سنہرے دور کو واپس لانا ہے - لوگوں کو ترقی کی راہ پر لانا ہے۔ وندے اتکل جننی۔"

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details