ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈوڈہ میں آتشزدگی کا واقعہ، رہائشی مکان اور تین دکانیں جل کر خاکستر

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں آتشزدگی کے واقعہ میں ایک رہائشی مکان سمیت تین دکانیں خاکستر ہوگئیں۔

ڈوڈہ میں آتشزدگی کا واقعہ، رہائشی مکان اور 3 دکانیں جل کر خاکستر
ڈوڈہ میں آتشزدگی کا واقعہ، رہائشی مکان اور 3 دکانیں جل کر خاکستر (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

Updated : 2 hours ago

رامبن: جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کی تحصیل چلی پنگل کے بھٹیاس بازار میں آگ کی بھیانک واردات میں ایک رہائشی مکان سمیت تین دکانیں خاکستر پو گئیں جس میں بڑی مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب تقریبا ایک بجے بھٹیاس بازار میں ایک 4 منزلہ رہائشی مکان سے آگ بھڑک اٹھی اور کچھ ہی لمحوں میں پوری عمارت میں پھیل گئی۔

حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ، ایس ایس بی، پولیس و فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا تاہم اس بھیانک آتشزدگی میں چار منزلہ رہائشی مکان کی بالائی دو منزلیں و تین دکانیں خاکستر ہوگئیں۔

ایس ایچ او گندوہ پرویز کھانڈے بھی موقع پر پہنچے اور بچاؤ کاروائی کا جائزہ لیا۔ کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مقامی تھانہ نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: رازدان ٹاپ پر تازہ برف باری، گریز - بانڈی پورہ روڈ بند

حال ہی میں صنعتی مرکز آئی جی سی لاسی پورہ میں واقع الکرام پولیمر یونٹ کے مینوفیکچرنگ یونٹ میں صبح 9:00 بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے مینوفیکچرنگ یونٹ، مشنری، خام مال و دیگر کروڑوں روپے مالیت کے سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق جب آگ مینوفیکچرنگ یونٹ کو اپنی زد میں لے لیا تب تک فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، فوج، جموں و کشمیر پولیس اور مقامی لوگوں نے مل کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

Last Updated : 2 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.