اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

India Saudi military exercise بھارت سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق کا آغاز 29 جنوری کو ہوا تھا اور 12 روزہ طویل مشترکہ مشق کا مقصد دونوں فوجوں کے درمیان باہمی تعاون کو حاصل کرنا اور اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت آپریشنل طریق کار اور جنگی مشقوں سے ایک دوسرے کو واقف کرانا تھا۔

India Saudi Arabia joint military exercise concludeds in Rajasthan
بھارت سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

By UNI (United News of India)

Published : Feb 8, 2024, 9:50 PM IST

نئی دہلی: بھارتی فوج اور رائل سعودی لینڈ فورس کے درمیان پہلی مشترکہ فوجی مشق '’صدا تنسیق‘ جمعرات کو راجستھان کے مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔

فوجی مشق کا آغاز 29 جنوری کو ہوا تھا اور 12 روزہ طویل مشترکہ مشق کا مقصد دونوں فوجوں کے درمیان باہمی تعاون کو حاصل کرنا اور اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت آپریشنل طریق کار اور جنگی مشقوں سے ایک دوسرے کو واقف کرانا تھا۔ بھارت کی بریگیڈ آف گارڈز رجمنٹ کی 20ویں بٹالین کے 45 فوجیوں اور سعودی عرب کی رائل سعودی لینڈ فورس کے 45 فوجیوں نے مشترکہ مشق میں حصہ لیا۔

یہ مشق دو مرحلوں میں منعقد کی گئی۔ دوسرا مرحلہ جسمانی ورزش اور مشترکہ توثیق کے مرحلے پر اختتام پذیر ہوا۔ دونوں دستوں نے توثیق کے مرحلے میں مشترکہ طور پر حصہ لیا جس میں ایک عارضی آپریٹنگ بیس کی تعمیر، ایک انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی (آئی ایس آر) گرڈ کا قیام، موبائل گاڑیوں کی چیک پوسٹ کا قیام، ایک دشمن گاؤں میں محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی، ہیلی بورن آپریشن اورہاؤسنگ آپریشن شامل تھے۔

ان میں مداخلت کی مشقیں اور یرغمالیوں کو بچانابھی شامل تھا۔ توثیق کے مرحلے میں پلاٹون جنگی مشقیں بھی دیکھی گئیں جن میں انفنٹری کمبیٹ وہیکلز (آئی سی وی) اور مختلف ہتھیاروں سے فائرنگ شامل تھی۔ یہ مشق ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات استوار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب 9 فروری 24 کو منعقد ہوگی جس میں فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور دونوں دستوں کی طرف سے سیکھی گئی مشقوں کا تبادلہ کرنے کا موقع ملے گا۔ مشق کے دوران، دونوں فوجوں نے قیمتی جنگی تجربہ اور جنگی مہارتیں شیئر کیں۔ تربیت کے علاوہ، دونوں ٹیموں نے دوستانہ کرکٹ، باسکٹ بال، والی بال اور ٹگ آف وار میچز سمیت متعدد غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔ یہ مشق دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات استوار کرنے کی جانب ایک اہم قدم تھا۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details